بین الاقوامی خبریںسرورق

قابض اسرائیلی فوج کا تیسری رات مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر تشدد

مسجد اقصی کے دفاع کیلئے بھر پور سفارتی مہم چلائیں گے: عرب لیگ

مقبوضہ بیت المقدس ،6اپریل:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) اسرائیلی قابض فوج نے مسلسل تیسرے روزمسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر نمازیوں کو طاقت کے ذریعے بے دخل کرنے کی وحشیانہ کارروائی کی جس میں مزید متعدد نمازی زخمی اور گرفتار کرلیے گئے۔یروشلم کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ درجنوں قابض فوجیوں نے بھاری ہتھیاروں سے لیس ہوکر مسجد اقصیٰ پر حملہ کر کے نمازیوں کو القبلی کے نماز گاہ سے باہر نکال دیا۔ اس موقعے پر قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں اعتکاف میں بیٹھے روزہ داروں پر چڑھائی کردی اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج اور پولیس نے مسجد القبلی کا محاصرہ کرکے وہاں پر نمازیوں کو داخلے سے روک دیا۔فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ اس کا امدادی عملہ مسجد میں موجود ہے مگر اسے اسرائیلی پولیس کی طرف سے پابندیوں کا سامنا ہے۔

عینی شاہدین فلسطینی الشہاب نیوزنیٹ ورک کو بتایا کہ قابض فوج نے مسجد قبلی کی چھت پر چڑھ کر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اورانہیں مسجد اقصیٰ سے نکلنے پرمجبور کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے سے چڑھائی کی اور مسجد کے اندر عبادت کرنے والے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔یہ بات عینی شاہدین کی رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے کہ قابض انٹیلی جنس نے اتوار کے روز الاقصیٰ میں اعتکاف کرنے والوں کو فون کے ذریعے متنی پیغامات بھیجے اور انہیں وہاں سے نکل جانے کا کہا تھا۔ اس کے بعد قابض فوج مسلسل نمازیوں کو ہراساں کررہی ہے۔

کل بدھ کو اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر وحشیانہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں درجنوں نمازی زخمی اور سیکڑوں کو گرفتارکرلیا گیا تھا۔دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں اور معتفکین کی جانب سے قابض اسرائیلی فوج کے خلاف مزاحمت اور ثابت قدمی کی تحسین کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی نمازیوں نے جس بے جگری کے ساتھ قابض فوج کی طرف سے کی گئی جارحیت کا سامنا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

جسٹن ٹروڈو کا مسجد اقصیٰ میں پرتشدد اسرائیلی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار

اوٹاوہ؍لندن،6اپریل :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی مسجد اقصیٰ میں اسرائیل کی پْرتشدد کارروائی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے مقدس مقام کے نواح میں ہونے والے تشدد پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنے موقف میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔جسٹن ٹروڈو کے مطابق قریبی دوست ہونے کے ناطے ہمیں اسرائیلی حکومت کی اپنائی گئی روش پر گہری تشویش ہے۔

اس وقت اسرائیل میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس پر ہمیں انتہائی افسوس ہے۔وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت کی اشتعال انگیز بیان بازی پر بہت تشویش ہے۔ کینیڈا تل ابیب میں کی جانے والی عدالتی اصلاحات سے متعلق بھی فکرمند ہے۔واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کی حالیہ یلغار کی عالم اسلام کی طرف سے شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

سعودی عرب، ترکیہ، ایران، سلطنت عمان، کویت، قطر، پاکستان اور دوسرے مسلمان اور عرب ممالک نے اسرائیلی فوجی کارروائی کو صہیونی فوج کی کھلی اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔ادھر وائٹ ہاؤس نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ اسے یروشلم کی مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں ہونے والی جھڑپوں پر شدید تشویش ہے۔ امریکہ نے اسرائیل اور فلسطینی دونوں فریقوں پر صبر سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ مسلسل پرتشدد کارروائیوں پر ہمیں بہت زیادہ تشویش ہے۔ ہم تمام فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ صورت حال کو مزید بگاڑنے سے باز رہیں۔

مسجد اقصی کے دفاع کیلئے بھر پور سفارتی مہم چلائیں گے: عرب لیگ

دبئی ،6اپریل :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)عرب لیگ نے اسرائیل کے جارحانہ حملوں پر بحث کے لیے بدھ کو قاھرہ میں ہونے والے ہنگامی اجلاس کے بعدالقدس اور مسجد اقصی کے دفاع کے لیے بھر پور سفارتی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔الشرق الاوسط کے مطابق عرب لیگ میں مستقل مندوبین کی سطح پر ہنگامی اجلاس میں قبلہ اول مسجد اقصی کی اسرائیلی افواج کی جانب سے بے حرمتی کے واقعہ پر مباحثہ ہوا۔عرب لیگ نے اسرائیل کے اس اقدام کو انسانی اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ عرب لیگ نے کہا کہ’ تازہ صوررتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس جاری رہے گا۔القدس کے دفاع کے لیے سفارتی مہم چلائی جائے گی ۔عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس اردن کی درخواست پر مصر کی صدارت میں ہوا۔

اجلاس میں فلسطینی عوام کی سلامتی اور مقدس مقامات کے خلاف اسرائیل کے جارحانہ اقدامات رکوانے اور عرب و بین الاقوامی اقدام کے حوالے سے غور کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ’عرب لیگ کے رکن ممالک ہر سطح پر ضروری اقدامات اور کارروائی کے لیے پرعزم ہیں۔ ان میں بھر پور سفارتی مشن شامل ہے۔ دوطرفہ ملاقاتوں، رابطوں اور پیغامات کے ذریعے بیت المقدس کے تحفظ،اسلامی اور عیسائی مقامات مقدسہ کے دفاع اور فلسطینی باشندوں کے سیاسی و سماجی و اقتصادی وانسانی حقوق کی سپورٹ کی جائے گی ۔ عرب لیگ نے اعلامیے میں اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) اور عرب لیگ ایکدوسرے کے تعاون سے سفارتی مہم چلائیں گے۔

عرب سفرا اور عرب لیگ کے سفارتی مشن دنیا کے بڑے اور موثر ممالک تک عربوں کے جذبات پہنچائیں گے‘۔عرب لیگ نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے اور عبادت کی آزادی کے ان کے حق کے تحفظ کیلیے اسرائیلی جارحیت فوری بند کرانے کے لیے اپنا قانونی، اخلاقی اور انسانی کردار ادا کرے ۔ عرب لیگ نے رمضان کے دوران شدید جارحانہ اسرائیلی اقدامات کی سخت مذمت کی۔ عرب لیگ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مسلمانوں اور عیسائیوں کو مسجد اقصی اور القدس کے گرجا گھروں میں آزادی کے ساتھ مذہبی فرائض ادا کرنے کیلیے عبادت گاہوں تک غیر مشروط اور محفوظ رسائی کا حق حاصل ہونا چاہئے ۔

عرب لیگ نے بیت المقدس میں اسلامی و عیسائی مقدس مقامات کی سرپرستی کے حوالے سے اردن کے حکمراں خاندان کے تاریخی حق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصی کے تمام امور کا واحد منتظم ادارہ یہی ہے ۔ یاد رہے کہ 19مارچ 2023 کو مصر،اردن، اسرائیل، فلسطین اور امریکہ کے سیکیورٹی حکام اور سیاستدانوں نے مقبوضہ فلسطین میں کشیدگی کرنے کی ضرورت سے اتفاق کیا تھا۔ اشتعال انگیز سرگرمیوں، بیان بازیوں اور تشدد سے نمٹنے کاطرقہ کار بھی طے کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ اسرائیل کی پولیس نے بدھ کو علی الصبح مسجد اقصٰی کے احاطے میں نمازیوں پر حملہ کیا تھا۔مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملے کے بعد اسرائیل اور غزہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مسجد الاقصیٰ میں 40 سال سے کم عمر افراد کے داخلے پرصیہونی پابندی

غزہ،6اپریل:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)اطلاع کے مطابق جمعرات نماز فجر کے وقت القدس کے قدیمی شہر کی حدود میں اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہونے کی خبر ہے۔ یہ پولیس چالیس [40] برس سے کم عمر کے نمازیوں کو فجر ادا کرنے سے روک رہے ہیں۔اسرائیلی قابض فوج نے بدھ کی رات مسلسل تیسرے روز مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر نمازیوں کو طاقت کے ذریعے بے دخل کرنے کی وحشیانہ کارروائی کی جس میں مزید متعدد نمازی زخمی اور گرفتار کر لیے گئے۔یروشلم کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ درجنوں قابض فوجیوں نے بھاری ہتھیاروں سے لیس ہو کر مسجد اقصیٰ پر حملہ کر کے نمازیوں کو القبلی جائے نماز سے باہر نکال دیا۔ اس موقعے پر قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کرنے والے روزہ داروں پر چڑھائی کر دی اور ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج اور پولیس نے مسجد القبلی کا محاصرہ کر کے وہاں پر نمازیوں کو داخلے سے روک دیا۔

فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ اس کا امدادی عملہ مسجد میں موجود ہے، مگر اسے اسرائیلی پولیس کی طرف سے پابندیوں کا سامنا ہے۔عینی شاہدین نے فلسطینی الشہاب نیوز نیٹ ورک کو بتایا کہ قابض فوج نے مسجد قبلی کی چھت پر چڑھ کر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں مسجد اقصیٰ سے نکلنے پر مجبور کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے سے چڑھائی کی اور مسجد کے اندر عبادت کرنے والے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔عینی شاہدین کی رپورٹ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے اتوار کے روز الاقصیٰ میں اعتکاف کرنے والوں کو فون کے ذریعے ٹیکسٹ پیغامات بھیجے اور انہیں وہاں سے نکل جانے کا کہا تھا۔

اس کے بعد قابض فوج مسلسل نمازیوں کو ہراساں کر رہی ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر وحشیانہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں درجنوں نمازی زخمی اور سیکڑوں کو گرفتار کیا۔سعودی عرب نے بدھ کو اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے، نمازیوں کو زخمی کرنے اور متعدد کو گرفتار کرنے کی مذمت کی ہے۔سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں سعودی عرب نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیل کے ’صریحاً دھاوے‘ کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button