قومی خبریں

کل جماعتی میٹنگ سے قبل پارٹی سے مشورہ ہوگا:محبوبہ مفتی

نئی دہلی:(اردودنیا/ایجنسیاں)پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بتایا ہے کہ جموں و کشمیر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تمام فریقوں سے ملاقات کے لیے مرکز کی دعوت پر کل ان کی پارٹی میٹنگ کرے گی۔ محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ مجھے 24 جون کومیٹنگ کے لیے فون آیاہے۔ میں آج یا کل باضابطہ دعوت نامے کی منتظرہوں۔سابق وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ ان کی پارٹی فیصلہ کرے گی کہ آیا وزیر اعظم سے ملاقات میں شرکت کریں یا نہیں۔

ذرائع نے بتایاہے کہ وزیر اعظم مودی نے جمعرات کوجموں وکشمیر سے متعلق ایک جماعتی اجلاس طلب کیاہے۔ دریں اثنا بحث ہے کہ مرکز جموں و کشمیر کے ریاستی حیثیت کی بحالی اور مرکزی خطے سے متعلق کچھ دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کرسکتاہے۔

2019 میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سیاسی تعطل کو ختم کرنے کے لیے وزیر اعظم مودی کی یہ پہلی بڑی کوشش ہے۔یہاں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ کے روز قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال ، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور سکیورٹی اور انٹیلیجنس کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button