سرورق

شاہ رخ خان کو دھمکی دینے والا شخص رائے پور سے گرفتار

پچاس لاکھ روپیہ کا مطالبہ، ادائیگی نہ کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی

ممبئی،7نومبر (ایجنسیز) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ دھمکی دینے والے شخص کو رائے پور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن میں دھمکی آمیز کال موصول ہوئی جس کے بعد پولیس نے نمبر ٹریس کیا تو پتہ چلا کہ یہ رائے پور کا ہے۔ پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر رائے پور کے لیے روانہ ہوئی اور اب دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔دھمکی دینے والے ملزم کا نام فیضان بتایا جاتا ہے۔

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز کال باندرہ پولیس اسٹیشن میں ہی کی گئی تھی، 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور ادائیگی نہ کرنے پر شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔شاہ رخ خان نے 2 نومبر کو اپنی 59ویں سالگرہ منائی۔ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر اس بار پولیس نے مداحوں کو منت سے صرف 1 کلومیٹر پہلے روک لیا تھا۔ اسی لیے اس بار شاہ رخ خان کے بنگلے منت کے باہر کوئی بھیڑ نہیں تھی۔ تاہم کنگ خان بعد میں اپنے مداحوں سے ملے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہوں۔

اس سے پہلے بھی اسے کئی بار ایسی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد اداکار نے ممبئی میں تحریری شکایت درج کرائی تھی۔ جس کے بعد اداکار شاہ رخ خان کو وائی+ سیکیورٹی دی گئی۔شاہ رخ خان سے پہلے سلمان خان کو حال ہی میں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں۔ جس کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button