نئی دہلی ،29 ؍دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے روزانہ 6 ہزار کے قریب آنے والے نئے کیسز آج 9 ہزار سے تجاوز کر چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 9,195 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 302 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
مہاراشٹر اور دہلی میں کورونا کے نئے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
دوسری جانب کورونا کے اومیکرون کے کیسز بھی بڑھ رہے ہیں۔ ملک میں اب تک اومیکرون کے 781 کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ 241 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے مریضوں سے کم رہی ہے جس کی وجہ سے ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
اس وقت ہندوستان میں 77,002 مریض زیر علاج ہیں۔ جبکہ اس وقت صحت یابی کی شرح 98.40 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7347 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ اب تک کل 34251292 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔



