بین ریاستی خبریں

چور دروازے سے اقتدار میں آئی ہے موجودہ حکومت ، اب اس کا خاتمہ یقینی : تیجسوی یادو

پٹنہ ،03؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بہار میں اپوزیشن لیڈر اور #لالو یادو کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو نے نتیش کمار کی سربراہی والی موجودہ حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ تیجسوی یادو نے نتیش حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ #بہار میں موجودہ حکومت چور دروازے سے اقتدار میں آئی ہے۔ یہ گرہوئی حکومت ہے۔ گری ہوئی حکومت کا اب گرنا یقینی ہے۔

بہار کے عوام اس حکومت سے پریشان ہیں اور امید کر رہے ہیں کہ یہ حکومت جلد ہی گرے گی۔اس سے قبل #تیجسوی #یادو نے گیانیندر سنگھ گیانو اور مدن ساہنی کے الزامات کے حوالے سے بھی موجودہ حکومت پر حملہ کیا تھا۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ بدعنوانی کی گنگا نے بہار میں تباہی مچا رکھی ہے۔ خودوزیر اور حکمران ایم ایل اے کھلے عام یہ تسلیم کررہے ہیں کہ بغیر رشوت دئیے کوئی بابو صاحب اور افسر کام نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ گیانیندر سنگھ گیانو نے بی جے پی کوٹے کے وزرا ء پر الزام لگایا کہ انہوں نے افسران اور اہلکاروں کے تبادلے کے لئے رشوت لی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ گیانیندر سنگھ گیانو نے یہ الزام اپنی ہی پارٹی کے وزرا پر لگایا ہے۔ گیانو نے یہاں تک کہا کہ نتیش کمار کے خوف کی وجہ سے جے ڈی یو کوٹے سے آنے والے وزرا نے کم پیسہ لیا ہے۔

اسی دوران سماجی فلاح وبہبود کے وزیر اور #وزیر اعلی #نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو ایم ایل اے مدن سہنی نے اپنے محکمہ کے افسران پرآمرانہ رویہ اپنانے کا #الزام لگایا اور کہا کہ وہ وزیر کے #عہدے سے استعفیٰ دینے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button