بین الاقوامی خبریں

ڈالر، یورو میں نہیں روبل میں لیں گے -قدرتی گیس کی قیمت: پیوٹن

ماسکو ،24؍مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)روس کے صدر پیوٹن Vladimir Putin کی جانب سے قدرتی گیس کی قیمت ڈالر اور یورو کے بجائے روبل میں لینے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ پیوٹن کا کہنا ہے کہ کوئی وجہ ہی نہیں کہ امریکا، یورپ کو اشیاء دے اور قیمت ڈالر یا یورو میں لیں۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ غیر دوست ممالک کو پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت روبلز میں کریں گے۔

دوسری جانب اٹلی کا کہنا ہے کہ روس سے گیس کی خرید یورو ہی میں کی جانی چاہیے، ابھی روس سے گیس کی خرید روبل میں کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔اٹلی نے کہا ہے کہ یورو کے بجائے روبل میں ادائیگی کا مطالبہ پابندیوں سے بچنے کی کوشش ہے۔آسٹریا کا بھی کہنا ہے کہ روس سے گیس کی خرید روبل نہیں یورو ہی میں کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button