بین الاقوامی خبریں

جیل سے فرار ہونے والے قیدی نے 29 سال بعد گرفتاری دی

سڈنی ، 15ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آسٹریلوی #ریاست نیوساؤتھ ویلز کے شہر گریفٹن کی جیل سے1992 میں #فرار ہونے والے قیدی نے 29 سال بعد اپنی گرفتاری دے دی ہے۔ #آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی پولیس نے بدھ کو بتایا کہ 64 سالہ شخص نے فرار ہونے کے لیے 1992 میں 31 جولائی کی رات 7 بجے اور یکم اگست کی صبح 7 بجے کے درمیان مبینہ طور پر آرے اوربولٹ کٹر کا استعمال کیا اور اس وقت #ملزم کی عمر 35 سال تھی اور اس وقت ملزم کی گرفتاری کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔

تاہم ملزم نے 29 سال بعد #سڈنی پولیس اسٹیشن میں آکر اپنی #گرفتاری دے دی۔ آسٹریلوی اخبار سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق مذکورہ شخص پر #ممنوعہ پودے کی کاشت کے 2 الزامات عائد ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button