
بین ریاستی خبریں
پنجاب: پی پی اے رد ہونے تک مفت بجلی کے کھوکھلے وعدے کا کوئی مطلب نہیں : نوجوت سنگھ سدھو
چنڈی گڑھ، 6 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کے ایم ایل اے نوجوت سنگھ سدھو نے منگل کے روز پنجاب میں بجلی کی خریداری کے معاہدے (پی پی اے) کو منسوخ کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ مفت بجلی کے کھوکھلے وعدوں کا کوئی معنی نہیں ہے۔ #کرکٹر سے سیاستداں بنے #سدھو نے ٹویٹس کی ایک سیریز میں کہا ہے کہ اگر پی پی اے کے تحت نجی بجلی گھروں کو یئے جانے والے طے شدہ چارجز ادا نہیں کئے جاتے ہیں تو بجلی کی لاگت سستی ہوسکتی ہے۔
#پنجاب میں #بجلی کے بحران کے درمیان سدھو گذشتہ کچھ دنوں سے خاص طور پر پی پی اے کا معاملہ اٹھا رہے ہیں۔ایک ٹویٹ میں سدھو نے کہاکہ جب تک کہ پی پی اے کو پنجاب اسمبلی میں ایک نئے #قانون کے ذریعے منسوخ نہیں کیا جاتا ہے #مفت بجلی کے کھوکھلے وعدوں کا کوئی معنی نہیں ہے۔



