بین الاقوامی خبریں

پولیس اسٹیشن پر فائرنگ میں حصہ لینے والے سعودی کو پھانسی دیدی گئی

’انور بن جعفر بن مہدی العلوی‘ کو بطور تعزیر سزائے موت کے نفاذ کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا۔

ریاض ، 10مئی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سعودی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں مجرموں میں سے ایک ’انور بن جعفر بن مہدی العلوی‘ کو بطور تعزیر سزائے موت کے نفاذ کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا۔ انور نے سیکورٹی کے مطلوب افراد کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ مل کر پولیس اسٹیشن میں فائرنگ کی کارروائی میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے ایک مطلوب شخص کو چھپا کر مدد فراہم کی، اسے پناہ دی، اس کے لیے راستہ صاف کیا اور اسلحہ اور گولہ بارود رکھنے کا جرم کیا تھا۔خصوصی فوجداری عدالت میں انور بن جعفر کے خاندان کے خلاف دستاویز پیش کی گئیں۔ان دستاویز میں انور کے جرم کو ثابت کیا گیا تھا۔ عدالت نے انور کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا۔سعودی وزارت داخلہ نے بتایا کہ آج منگل 9 مئی 2023 اور 19 شوال 1444 کو مشرقی علاقے دمام میں انور کی سزائے موت پر عمل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button