
جس اسکول میں خواتین اساتذہ زیادہ ہوں گی وہاں جھگڑے زیادہ ہوں گے-وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹا سرا
جے پور ، 12اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)راجستھان کے وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹا سرا کا ایک اٹ پٹا سا بیان ان دنوں سرخیوں میں ہے۔ انہوں نے ایک پروگرام میں بیان دے ڈالا کہ جس ا سکول میں خواتین اساتذہ زیادہ ہوں ،وہاں جھگڑے زیادہ ہوتے ہیں۔ گووند سنگھ عالمی گرل چائلڈ ڈے کے موقع پر اساتذہ سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر جگہ خواتین کو ترجیح دی ہے اور خواتین مزید تھوڑی محنت سے بہت آگے بڑھ سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ ہمارے پاس آتے ہیں ، اورکہتے ہیں کہ ہماری ڈیوٹی شہر کے قریب لگائیں۔ ہم بتاتے ہیں کہ کوئی جگہ خالی نہیں ہے۔ پھر وہ کہتے ہیں کہ جگہ کیسے ہوگی ، تمام خواتین اساتذہ کو شہر کے قریب رکھا گیا ہے۔
وزیر تعلیم گووند سنگھ نے کہا کہ حکومت نے خواتین کے لیے کئی نئی پالیسیاں وضع کی ہیں۔ انتخاب اور ترقی میں خواتین کو ترجیح دی گئی ہے۔ بہت سے لوگ اسے پسند نہیں کرتے۔ وہ پوچھتے ہیں ، کیا ہم اچھانہیں پڑھاتے ؟ لیکن میں آپ کو ایک بات بتانا چاہتا ہوں۔ آپ (خواتین اساتذہ) آپس میں بھی بہت لڑائی جھگڑے بھی کرتی ہیں ، جس اسکول میں خواتین عملہ زیادہ ہو، وہاں ’ وارے نیارے‘ ہوجاتے ہیں ۔



