قومی خبریں

پیگاسس جاسوسی معاملے سامنے آئی دوسری لسٹ انل امبانی اوردلائی لامہ سمیت کئی اہم شخصیات کانام شامل

نئی دہلی، 23 جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) پیگاسس جاسوسی کیس میں بہت سے نئے ناموں کی ایک دوسری فہرست جاری کی گئی ہے۔ اس فہرست میں سابق سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما اور صنعتکار #انیل امبانی (Anil Ambani) کے نام بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ #راکیش استھانہ اور ورما کے دور میں ڈپٹی #ڈائریکٹر رہ چکے سی بی آئی افسر اے کے شرما کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ تبتی مذہبی رہنما #دلائی لامہ (Dalai Lama’s) سے متعلق لوگوں اور ریلائنس اے ڈی اے گروپ کے ایک سینئر عہدیدار کے فون بھی ہیک کئے جانے کا شبہ ہے۔نیوز ویب سائٹ دی وائر کی رپورٹ کے مطابق اس ڈیٹا بیس میں آلوک ورما، راکیش استھانا اور اے کے شرما نیز ان کے اہل خانہ اور قریبی افراد کے نمبر بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس میں سی بی آئی #ڈائریکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہوئے آلوک ورما کا فون نمبربھی شامل ہے۔

ساتھ ہی ان کی اہلیہ کا ذاتی فون نمبر، بیٹی اور داماد کا فون نمبر بھی شامل ہے۔وائر کی رپورٹ کے مطابق کچھ عرصے سے اس لیک بیک ڈیٹا بیس میں آلوک ورما، راکیش استھانا اور اے کے شرما کے ساتھ ساتھ ان کے کنبہ کے افراد کے #فون نمبر بھی شامل کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جن فون نمبروں کا انیل امبانی اور #ریلائنس انیل دھیر وبھائی #امبانی گروپ (اے ڈی اے جی) کے ایک عہدیدار ٹونی جیسسوڈسن اور ان کی اہلیہ نے استعمال کیاوہ فون نمبر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

یہ تعداد #رافیل لڑاکا طیارے کولے کراٹھے تنازعہ کے وقت کے ہیں۔ ساتھ ہی دفاع اور ایرو اسپیس انڈسٹری سے وابستہ بہت سے دوسرے بڑے لوگوں کے نام بھی اس میں شامل ہیں۔ اس میں ڈاسالٹ ایوی ایشن کے نمائندے وینکاٹا راؤ پوسینا، ساب انڈیا کے سربراہ انڈرجیت سیال، بوئنگ انڈیا کے چیف پرتیش کمار کے نمبر بھی 2018 اور 2019 کے درمیان مختلف ادوار میں ہونے والے لیک ڈیٹا بیس میں شامل ہیں۔ دی گارڈین کے مطابق مذہبی رہنما دلائی لامہ کے قریبی کچھ لوگوں کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق دلائی لامہ کے اہم مشیروں کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ ان میں دہلی میں اس کے دیرینہ نمائندہ ٹیمپا سسرنگ اور ان کے سینئر ساتھی چیمے ریگن کے نام بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس فہرست میںدلائی لامہ کے جانشین کا انتخابات کرنے کے لئے بنائے گئے ٹرسٹ کے سربراہ سمدھونگ رنپوچے کا نام بھی موجود ہے۔لیک ہونے والے ڈیٹا میں فرانسیسی کمپنی انرجی ای ڈی ایف کے سربراہ ہرمنجیت نیگی کا فون نمبر بھی شامل ہے۔

وہ اس عرصے میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ہندوستانی دورے کے دوران سرکاری وفد کا حصہ تھے۔اس کے علاوہ رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی، سیاسی حکمت کار پرشانت کشور اور سابق الیکشن کمشنر اشوک لواسا کے موبائل نمبر بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button