تلنگانہ کی خبریں

خاتون کو ہراساں کرنے کا شرمناک واقعہ ڈپٹی جیلر چرلہ پلی کا فوری اثر کیساتھ تبادلہ

بتایا جاتا ہے کہ جیل میں قید قیدی کی بہن کے ساتھ دشرتھ جنسی ہراسانی کا مرتکب پایا گیا ۔

حیدرآباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کا شرمناک واقعہ منظر عام پر آیا ۔ خواتین کے تحفظ اور خود مختاری کیلئے مثالی اقدامات کرنے والی تلنگانہ پولیس کو شرمسار کرنے والے اس واقعہ کے بعد حکام نے جیلر کو خدمات سے فوری اثر کے ساتھ ہٹا دیا ۔ امکان ہے کہ اس ڈپٹی جیلر چرلہ پلی سنٹرل جیل دشرتھ کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی ۔ اس واقعہ کے منظرعام پر آنے کے بعد خواتین تنظیموں اور سماج کے مختلف گوشوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جیل میں قید قیدی کی بہن کے ساتھ دشرتھ جنسی ہراسانی کا مرتکب پایا گیا ۔

ملاقات کیلئے آنے والی خاتون کو ڈپٹی جیلر جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا۔اس خاتون کو وہ اپنے جال میں پھنسانا چاہتا تھا ۔ مجبور خاتون سے جنسی خواہش کو پوری کرنے کی گھنونی سوچ رکھنے والے اس ڈپٹی جیلر دشرتھ کے خلاف بالآخر کارروائی کی گئی اور فوری اثر کے ساتھ اس کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل جیلس نے احکامات کو جاری کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جیل میں قیدی نے اس عہدیدار کے خلاف شکایت کی تھی اور ڈپٹی جیلر پر الزامات عائد کئے تھے ۔ جب عہدیداروں نے ان الزامات کا جائزہ لیا اور ڈپٹی جیلر کی کارکردگی پر نظر رکھی تو انہیں اس شکایت کے درست ہونے کا ثبوت حاصل ہوا جبکہ اس ڈپٹی جیلر کے خلاف مزید ایسی شکایتیں پائی جاتی ہیں جو قیدیوں سے ملاقات کیلئے جیل آنے والی خواتین سے بدسلوکی کرتا تھا اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا اوران خواتین ملاقاتیوں کے ساتھ مبینہ طور پر نازیبا گفتگو کرتا تھا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button