بین ریاستی خبریں

شیوسینا لیڈر نے ممبئی میں این سی بی کے طریقہ کار کی عدالتی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں دائر کی درخواست

نئی دہلی، 18 اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)شیوسینا کے ایک لیڈر نے کروز جہاز سے مبینہ طور پر منشیات ضبط کرنے کے معاملے میں اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی گرفتاری کے تناظر میں سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ درخواست میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (The Narcotics Control Bureau) اور ممبئی میں اس کے افسران کے کام کاج کی عدالتی تحقیقات کی مانگ کی گئی ہے۔

درخواست میں عدالت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ آرین کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے از خود نوٹس لے۔ آرین کو این سی بی ممبئی کے علاقائی دفتر نے نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینس ایکٹ (اے ڈی پی ایس) کے تحت گرفتار کیا ہے۔

شیو سینا کے لیڈر کشور تیواری نے یہ درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ میں ممبئی میں این سی بی کی بدنیتی پر مبنی انداز، نقطہ نظر اور انتقام کے غیر منصفانہ طریقوں اور گزشتہ دو سالوں سے اس کے عہدیداروں کی جانب سے منتخب فلمی شخصیات اور کچھ ماڈلز کو نشانہ بنانے اور این سی بی افسر کے تبصرے پر توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں۔

کردار کا پتہ لگانے کیلئے خصوصی جوڈیشل انکوائری اور تحقیقات کا آغاز کرنے کی درخواست کرتاہوں۔این سی پی لیڈر اور مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کے این سی بی کے خلاف الزامات والے بیان کاحوالہ دیتے ہوئے درخواست میں کہا گیاہے کہ این سی بی کو عدالت عظمی کے جج سے تحقیقات کرنی چاہیے تاکہ حقیقت سے پردہ اٹھایا جا سکے۔کروز جہاز سے مبینہ طور پر منشیات پکڑنے کے سلسلے میں آرین وسطی ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں قید ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button