
سندھ حکومت کا عمر شریف کا علاج کرانے کا اعلان-عمر شریف کی ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی
دبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار عمر شریف Umer Sharif کافی عرصے سے علیل ہیں اور ان کے بیٹے نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان کے والد کو علاج کے لیے امریکہ جانا ہے جس کے لیے انہیں مدد درکار ہے۔
اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں |
عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ ان کا علاج امریکہ میں اچھا ہوسکتا ہے اور اس کا ایک طریقہ کار ہے اور اگر ویزہ وغیرہ قونصلیٹ سے جلدی پراسیس ہوجائے تو علاج جلدی شروع ہوسکتا ہے۔
میں ابھی ڈاکٹر کے ساتھ ہوں زیادہ تفصیلی بات نہیں کر سکتا، آپ سب سے دعاؤں کی اپیل ہے۔عمر شریف کے بیٹے کی اپیل سامنے آنے کے بعد جمعے کی رات کو سندھ کے وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے عمر شریف کے علاج کرانے کا اعلان کیا۔سردار علی شاہ نے عمر شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف ہمارا قومی اثاثہ ہیں، ’ان کی ببماری کا سن کر دکھ ہوا۔ وہ جہاں چاہیں محکمہ ثقافت ان کا علاج کروائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ثقافت پہلے بھی عمر شریف کے ساتھ تھا اور اب بھی ہے۔
گذشتہ رات پاکستانی اینکر وسیم بادامی کی جانب سے عمر شریف کی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی تھی جس میں عمر شریف نے کہا کہ ’مجھے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ مجھے علاج کے لیے، بہتر ٹریٹمنٹ کے لیے ملک سے باہر جانا چاہیے۔اس میں مزید کہا گیا تھا کہ ’مجھے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ میرا بہتر علاج امریکہ میں ہو سکتا ہے۔
میں عمر شریف مخاطب ہوں، وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب سے، عمران خان صاحب جب بھی کوئی چیز کی ہے، آپ نے مجھے فون کیا ہے میں نے ہمیشہ آپ کی آواز پر لبیک کہا ہے، اس لیے مجھے یقین ہے کہ آپ بھی میری آواز پر لبیک کہیں گے۔عمر شریف کے قریبی ذرائع نے نیوز کو تصدیق کی ہے کہ وہ اس وقت شدید بیمار ہیں اور شوگر اور دل کے مرض میں مبتلا ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دفتر کو عمر شریف سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔جیسے ہی ہمیں بادامی صاحب سے مزید معلومات ملتی ہیں اس پر فوری کام شروع کردیا جائے گا۔عمر شریف اپنے کیریئر میں بے شمار سٹیج شوز، ڈراموں اور فلموں میں کام کر چکے ہیں اور برصغیر پاک و ہند سمیت دینا بھر میں اپنے ڈائیلاگز اور حس مزاح کی وجہ مشہور ہیں۔انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 14 سال کی عمر میں سٹیج پر اداکاری سے کیا تھا
عمر شریف صاحب سے آج ملاقات ہوی۔ آپ سب سے بہت دعاوں کی گزارش کی ہے۔
مداحوں اور حکومت کے لیے انہوں نے یہ ویڈیو پیغام دیا ہے#umarsharif pic.twitter.com/ZlaE4UcuPI— Waseem Badami (@WaseemBadami) September 9, 2021



