شہرت کیلئے ایس پی کارکن نے لگائی ٹماٹر کی دکان، باؤنسر بھی کھڑے کردیئے
موضوع بحث بننے کے لیے ایس پی لیڈر اجئے یادو عرف اجئے فوجی نے اتوار کو ٹماٹر کی دکان لگادی۔
وارانسی ، 10جولائی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) موضوع بحث بننے کے لیے ایس پی لیڈر اجئے یادو عرف اجئے فوجی نے اتوار کو ٹماٹر کی دکان لگادی۔ ساتھ ہی ٹماٹر کی سیکورٹی میں دو باونسر بھی کھڑا کرکے ویڈیو بنائی اور اسے وائرل کردیا۔ اس سے ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔میونسپل کارپوریشن اور پولس نے چھان بین کی تو پتہ چلا کہ سب کچھ منصوبہ بند طریقے سے کیا گیا تھا۔ ایس پی لیڈر نے 500 روپے کے ٹماٹر خریدے، پھر دکاندار کو ہٹا کر خود بیٹھ گئے۔ معاملہ واضح ہونے پر تھانہ لنکا کی پولیس نے اصلی دکاندار اور اس کے والد کو حراست میں لے لیا۔ ایس پی لیڈر کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق ایس پی لیڈر منصوبہ بند طریقے سے دکان پر گئے۔ دکاندار کو پیسے دئیے اور دوسری دکان سے ٹماٹر منگواکر بیچنے لگے۔ حراست میں لیے گئے سبزی فروش نے سارا سچ بتا دیا ہے۔ دونوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
جلد ہی اجئے فوجی کو بھی پکڑا جائے گا۔دوسری جانب اس معاملے کو لے کر لنکا تھانے میں دیر رات تک ہنگامہ جاری تھا۔ ضلع صدر سمیت تمام ایس پی لیڈر تھانے پہنچ گئے۔ تاہم پولیس کی سختی کے بعد رہنما واپس چلے گئے۔ دراصل ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بھی ٹماٹر بیچنے کا ویڈیو ٹویٹ کیا ہے۔ اکھلیش نے لکھا تھا کہ بی جے پی کو چاہئے کہ وہ ٹماٹروں کو زیڈ پلس سیکورٹی دے۔دوسری جانب اس معاملے کو لے کر لنکا تھانے میں دیر رات تک ہنگامہ جاری تھا۔
ضلع صدر سمیت تمام ایس پی لیڈر تھانے پہنچ گئے۔ تاہم پولیس کی سختی کے بعد رہنما واپس چلے گئے۔ دراصل ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بھی ٹماٹر بیچنے کا ویڈیو ٹویٹ کیا ہے۔ اکھلیش نے لکھا تھا کہ بی جے پی کو چاہئے کہ وہ ٹماٹروں کو زیڈ پلس سیکورٹی دے۔
This protest against price of tomatoes organised by Samajwadi Party leader Ajay Fauji in UP’s Varanasi has cost the shopkeeper dearly. He has been arrested by police. An FIR under section 153A, 295 and 505(2) was registered against 3 named accused. Fauji is absconding. pic.twitter.com/R9zcRAIk46
— Piyush Rai (@Benarasiyaa) July 10, 2023



