جبل پور جانے والی اسپائس جیٹ کی پرواز کو دہلی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑا-طیارے میں لگی آگ
نئی دہلی ، 2جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جبل پور جانے والی اسپائس جیٹ کی پرواز کو دہلی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ معلومات کے مطابق طیارے کے کیبن میں دھواں دیکھا گیا۔ جس کے بعد طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اسپائس جیٹ طیارے میں دھواں دیکھنے کے بعد اسے واپس دہلی ایئرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا گیا، جہاں اس کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔طیارے کے کیبن کریو نے 5000 فٹ کی بلندی سے گزرتے ہوئے طیارے کے کیبن میں دھواں دیکھا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
طیارے میں دھواں دیکھ کر اسے واپس دہلی ایئرپورٹ لایا گیا اور مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کے اندر دھواں صاف نظر آرہا ہے اور مسافر اسے میگزین کے ذریعے ہٹا رہے ہیں۔خیال رے کہ کچھ دن پہلے پٹنہ سے دہلی جانے والے اسپائس جیٹ کے انجن میں آگ لگنے کے بعد پٹنہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی۔پائلٹ اور ہوائی عملے کی سمجھ بوجھ سے تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے باہر نکال لیا گیا۔ٹیک آف کے چند منٹ بعد، اسپائس جیٹ 737-800 طیارے کے بائیں انجن میں 191 مسافر اور عملہ سوار تھا پرندے کے ٹکرانے کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی۔
#WATCH | A SpiceJet aircraft operating from Delhi to Jabalpur returned safely to the Delhi airport today morning after the crew noticed smoke in the cabin while passing 5000ft; passengers safely disembarked: SpiceJet Spokesperson pic.twitter.com/R1LwAVO4Mk
— ANI (@ANI) July 2, 2022



