سرورققومی خبریں

اسپوتنک وی ویکسین 15 جون سے اندراپرستھ اپولو اسپتال میں دستیاب ہوگی

نئی دہلی:(اردودنیا/ایجنسیاں)روس کی کورونا ویکسین اسپوتنک 15 جون سے دہلی کے اندراپرستھ اپولو اسپتال دہلی میں دستیاب ہوگی۔ ابھی تک دہلی میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کے کوویشیلڈ اور بھارت بائیوٹیک کی کوویکسین دی جارہی ہیں۔مرکزی حکومت نے نجی اسپتالوں کے لیے کورونا ویکسین کی زیادہ سے زیادہ لاگت طے کی ہے۔

دہلی کے اس نجی اسپتال میں اسپوتنک – وی ویکسین کی قیمت 1145 روپے فی خوراک ہوگی لیکن مودی نے کہاہے کہ ویکسین فری ملے گی جب کہ پرائیوٹ اسپتالوں میں اتنی مہنگی ہے ۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ ویکسین کی کھیپ پیر کی شام تک اسپتال پہنچ سکتی ہے۔

اسی کے ساتھ ہی ، مرکز کے ذریعہ طے شدہ قیمت کے مطابق ، کوویشیلڈ ویکسین کی قیمت 780 روپے (600 روپے ٹیکے کی لاگت + 5 فیصد جی ایس ٹی + 150 روپیہ سروس چارج) ہوگی۔کوویکسین کی قیمت 1410 روپے (1200 روپے قیمت + 60 جی ایس ٹی + 150 روپیہ سروس چارج) فی خوراک ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button