قومی خبریں

اقلیتی اداروں کی حیثیت کا جائزہ لیا جائے گا: سپریم کورٹ

ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ کسی اقلیتی شخص کے انتظامی کنٹرول میں چلنے والے تعلیمی ادارے کو اقلیتی ادارے کا درجہ نہیں دیا جا سکتا۔

نئی دہلی، 7اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے اس سوال کا جائزہ لینے پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ کیا اقلیتی برادری کے افراد کے انتظامی اختیارات والے کسی تعلیمی ادارے کو اقلیتی ادارے کا درجہ دیا جانا چاہیے۔ جسٹس بی آر گاوائی اور جسٹس بی وی ناگرتھنا کی بنچ نے اس سوال پر اتر پردیش حکومت، اقلیتی تعلیمی اداروں کے قومی کمیشن، نیشنل کمیشن فار میڈیکل سائنسز اور دیگر فریقوں کو نوٹس جاری کیا ہے اور ان سے جواب طلب کیا ہے۔سپریم کورٹ الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی مہایانا تھیرواد وجرایانا بدھسٹ مذہبی اور چیری ٹیبل ٹرسٹ کی طرف سے دائر اپیل کی سماعت کر رہی تھی۔

ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ کسی اقلیتی شخص کے انتظامی کنٹرول میں چلنے والے تعلیمی ادارے کو اقلیتی ادارے کا درجہ نہیں دیا جا سکتا۔ ہائی کورٹ نے یہ حکم اتر پردیش حکومت کے حکم کے خلاف ایک عرضی پر دیا تھا، جس میں ریاستی حکومت نے متعلقہ ادارے کو اقلیتی ادارے کا درجہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔درخواست گزار ٹرسٹ نے 2001 میں ایک میڈیکل کالج کھولا تھا اور ٹرسٹ کے اراکین نے 2015 میں بدھ مت اختیار کر لیا تھا اور ادارے کو چلاتے رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button