سرسوتی میڈیکل کالج پر سپریم کورٹ نے 5 کروڑ کا عائد کیا جرمانہ
طلبہ کو داخلہ دینے کا حکم
نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)سپریم کورٹ نے اناو کے سرسوتی میڈیکل کالج پر قوانین کو نظر انداز کرنے کے معاملے میں5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے طلبہ کے امتحانات کرانے اور قواعد کے مطابق داخلہ دینے کا بھی حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ حکم ایم بی بی ایس کے 132 طلبہ کی درخواست کی سماعت کے دوران دیا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ طلباء سے جرمانے کی کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔دراصل سرسوتی میڈیکل کالج پر الزام ہے کہ انہوں نے ایم بی بی ایس کے دوسرے سال کے 71 طلبہ کے داخلے میں ایم سی آئی کے قواعد کو نظرانداز کیا۔
جرمانہ طلبہ کو داخلہ دینے کا حکم
اصولوں کو نظرانداز کرنے پر سپریم کورٹ نے سرسوتی میڈیکل کالج پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا اور کہا ہے کہ 71 ایم بی بی ایس طلبا کو مستقل کیا جائے۔
ان 71 طلبہ نے کالج پر امتحان نہ لینے کا الزام عائد کیا تھا ، جس کی وجہ سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔
سپریم کورٹ نے قبول کیا کہ میڈیکل کالجوں کے لئے لازمی ہے کہ وہ صرف ایم سی آئی کے قواعد کے تحت امتحانات منعقد کروائے۔ کالج کوایم سی آئی کے قواعد کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تھا جس کے بعد 5 کروڑ جرمانہ عائد کیا گیا ۔




