قومی خبریں

ججوں سے متعلق شکایات پر سی بی آئی سے ناراض سپریم کورٹ کہا – سی بی آئی نے اپنا رویہ نہیں بدلا

نئی دہلی ،06؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے دھن آباد #جج قتل کیس میں ججوں کی شکایات پر سی بی آئی کے رویہ پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اس ملک میں ایسے کئی کیس ہیں جن میں #گینگسٹر / ہائی #پروفائل لوگ ملوث ہیں۔ ایسے لوگ #ججوں کو #دھمکیاں دیتے ہیں، کچھ معاملات میں سی بی آئی #انکوائری کے احکامات بھی دیئے گئے، لیکن سی بی آئی نے کچھ نہیں کیا۔

سی بی آئی کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ سی بی آئی کے رویے میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ جج کے قتل کیس میں سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اس معاملے پیر کو سماعت ہوگی ۔ سی جے آئی نے کہا کہ 2019 میں مرکز کو ایسے معاملے میں جواب دینا تھا، لیکن مرکز نے جواب نہیں دیا۔

مرکزی حکومت کو ایک ہفتے میں جواب دینا چاہیے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ ایسے کیس بھی سامنے آئے ہیں جہاں گینگسٹر یا ہائی پروفائل #ملزمان نچلی عدالتوں کے ججوں کو ہائی کورٹس کے ججوں کودھمکیاں دیتے ہیں۔ وہ ججوں کو #جسمانی یا ذہنی طور پر #ہراساں کرتے ہیں یہاں تک کہ وہ #واٹس ایپ اور فیس بک پر دھمکی آمیز پیغامات بھی بھیجتے ہیں۔ ججوں کو دھمکیاں دیتے ہیں۔ جج اپنے سر سے شکایت کرتے ہیں۔

اگر پولیس یا ایجنسیوں کو شکایات کی جاتی ہے تو کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ سی بی آئی، آئی بی جیسی ایجنسیاں عدلیہ کے ساتھ تعاون نہیں کرتی ہیں۔سی جے آئی این وی رمنا نے اے جی کو بتایا کہ ہم اس معاملے میں آپ کا تعاون چاہتے ہیں۔ جھارکھنڈ حکومت کے وکیل نے کہا کہ اس معاملے میں ہم نے واقعہ کے دن 22 رکنی ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ دو افراد کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ 30 جولائی کو سی بی آئی انکوائری کی سفارش کی گئی ہے۔ معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button