قومی خبریں

سپریم کورٹ جلد ہی تریپورہ میں وکلاء ، صحافیوں اور کارکنوں کے خلاف یو اے پی اے کی سماعت کرے گا

نئی دہلی،11؍ نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تریپورہ میں وکلاء، صحافیوں اور کارکنوں کے خلاف یو اے پی اے لگانے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے کی جلد سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یو اے پی اے ایف آئی آر کو سپریم کورٹ میں دائر عرضی میں چیلنج کیا گیا ہے۔

سی جے آئی این وی رمنا نے کہا کہ وہ سماعت کے لیے تاریخ مقررکریںگے۔ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے سی جے آئی سے معاملے کی جلد سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔ سی جے آئی نے کہا کہ آپ اس معاملے کو لے کر ہائی کورٹ کیوں نہیں جاتے؟ اس پر پرشانت بھوشن نے کہا کہ ہم نے اس معاملے میں غیر قانونی سرگرمیاں (یو اے پی اے) ایکٹ کو بھی چیلنج کیا ہے۔

اس پر سی جے آئی نے کہا کہ وہ جلد ہی سماعت کی تاریخ دیں گے۔دراصل تریپورہ پولیس نے وکلاء، کارکنوں اور صحافیوں اور کئی سوشل میڈیا اہلکاروںکے خلاف یو اے پی اے، مجرمانہ سازش اور جعلسازی کے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔

نیز ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب کے حکام کو ایسے اکاؤنٹس کو بندکرنے اور اکاؤنٹ ہولڈرز کی تمام معلومات دینے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button