قومی خبریں

انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کی معطلی 31 جولائی تک بڑھی

نئی دہلی،30جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #کووڈ 19 وبائی #بیماری کے سبب طے شدہ بین الاقوامی #مسافر #طیاروں کی #معطلی کو 31 جولائی تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ایوی ایشن ریگولیٹر ڈی جی سی اے نے بدھ کے روز کہا۔تاہم شہری ہوا بازی ڈائریکٹر (ڈی جی سی اے) نے کہا ہے کہ #منتخب #راستوں پر متعلقہ حکام کی منظوری کی بنیاد پر طے شدہ #پروازوں کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

ملک میں کووڈ-19 وبا کی وجہ سے 23 مارچ، 2020 سے شیڈول بین الاقوامی مسافر خدمات معطل کردی گئی ہے، لیکن مئی 2020 کے بعد وندے بھارت مشن کے تحت خصوصی بین الاقوامی پروازیں چل رہی ہیں۔ وہیں محفوظ ’ایئر بلبل‘ انتظام کے ذریعہ منتخب #ممالک کے ساتھ جولائی 2020 سے کام کررہا ہے۔ #ہندوستان کے #امریکہ، #برطانیہ، متحدہ #عرب #امارات، کینیا، بھوٹان اور فرانس سمیت متعدد ممالک کے ساتھ ایئر بلبل معاہدے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button