
کابل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 224 طالبان مارے گئے۔دوسری جانب سابق برطانوی آرمی چیف نے افغان #طالبان کو #افغان #جنگ کا فاتح قرار دیتے ہوئے افغانستان میں بین الاقوامی #فوجی آپریشن کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ افغان عوام کو امن اور بہتر زندگی دینے گئے تھے، وہاں اب مسلح طالبان غالب ہیں۔واضح رہے کہ افغان طالبان نے اتحادی افواج کی 700 سے زائد گاڑیوں اور گولا بارود پر قبضہ کرلیا۔ فوجی #انخلا کے بعد افغان شہریوں کو مایوسی کا سامنا ہے۔امریکی اور اتحادی افواج کا افغانستان سے انخلا تیزی سے جاری ہے، افغانستان میں طالبان کی کارروائیوں میں تیزی کے بعد دارالحکومت کابل پر بھی خوف کے بادل منڈلا رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اب تک افغانستان کے #دارالحکومت #کابل اور 34 صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ کل 372 اضلاع میں سے 110 پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے ، افغان فوج طالبان کی کارروائیوں کا مقابلہ تو کر رہی ہے مگر دارالحکومت کابل میں عام آدمی خوف کا شکار ہے۔طالبان کابل سے کم و بیش 4 گھنٹے کے فاصلے پر لغمان کے علاقے میں موجود ہیں۔



