افسانہ بنی بھاویہ شرما،شادی کے لیے جب بھی شوہر بدلے مذہب بدلا، تیسرے شوہر نے دوسرے شوہر کے ساتھ دیکھ کر قتل کر دیا
قتل ہونے والی خاتون کی شناخت بھاویہ شرما کے نام سے ہوئی ہے جس نے جب بھی شوہر بدلا تو اپنی شناخت بدل لی۔ ملزم تیسرے شوہر ونود شرما نے اپنے دوسرے شوہر کو ریکارڈ شدہ ویڈیو کال ملنے کے بعد اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔
تیسرے شوہر نے ویڈیو کال کی بیوی نے دوسرے شوہر سے بات کروائی،
غازی آباد :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)26 دسمبر 2022 کو اتر پردیش کے غازی آباد میں ایک خاتون کی نعش ملی۔ اس کی شناخت بھاویہ شرما کے نام سے ہوئی ہے، عمر 35سال اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسے اس کے موجودہ شوہر ونود شرما نے قتل کیا تھا۔ ونود متوفی کا تیسرا شوہر تھا۔آئیے جانتے ہیں پوری کہانی۔
ایک مسلمان گھرانے سے تعلق رکھنے والی، وہ ایک ہندو نوجوان سے محبت کر گئی اور شادی کرلی۔ لیکن چند سالوں میں ان کے درمیان تنازعات پیدا ہو گئے۔ بہار کے سیتا ہاری سے تعلق رکھنے والی بے بی نامی خاتون کو دہلی کے یوگیندر نامی ہندو نوجوان سے محبت ہو گئی اور چند سال قبل اس کی شادی ہو گئی۔ بعد میں اس نے اپنا نام بدل کر انجلی رکھ لیا۔ وہ تقریباً 13 سال تک ساتھ رہے۔ اس دوران جوڑے کے ہاں ایک بچہ بھی پیدا ہوا۔ لیکن بعد میں دونوں کے درمیان گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے انجلی کا یوگیندر سے رشتہ ٹوٹ گیا۔ یوگیندر فی الحال بچے کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔
چند ماہ بعد انجلی کی ملاقات دہلی کے انیس نامی شخص سے ہوئی۔انیس سے شادی 2017 میں ہوئی۔ تب سےانجلی نے اپنا نام بدل کر افسانہ رکھ لیا۔یہ رشتہ تقریباً ڈیڑھ سال تک چلا۔ ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام عادل ہے۔ لیکن پھر انیس سے بھی شادی ناکام رہی آخر کار یہ رشتہ بھی ٹوٹ گیا۔افسانہ اپنے بیٹے عادل کو ساتھ لے گئی۔
انیس سے بریک اپ کے چند ماہ بعد،افسانہ کی ملاقات گروگرام کے رہنے والے ونود شرما سے ہوئی۔افسانہ نے ونود شرما سے2019 میں شادی کرلی۔ تب سے افسانہ نامی خاتون نے اپنا نام بدل کر بھاویہ شرما رکھ لیا۔ وہ فی الحال اتر پردیش کے غازی آباد میں سدھارتھ وہار برنداون انکلیو میں مقیم تھے۔ اس دوران ونود شرما کچھ نہیں کر رہاتھا۔ بھاویہ شرما کے پیسوں سے سب کچھ چل رہا تھا۔ونود اپنے بیٹے عادل کو اسکول لے جایا کرتا تھا اور اسے لے آتا تھا اور گھر کے کام کاج کرتا تھا۔ بھاویہ شرما اکثر کام کے سلسلے میں بیرونی جگہوں پر جایا کرتی تھیں۔ اس دوران 24 دسمبر کی رات ونود نے اپنی بیوی کو ویڈیو کال کی۔ لیکن اس کی بیوی نے اپنے دوسرے شوہر انیس سے بات کروائی۔ اس وقت انیس نے ونود شرما سے کہا کہ میں اپنی بیوی کو نہیں چھوڑ سکتا، آپ اسے چھوڑ دیں۔
اس سے ونود کو غصہ آگیا۔ اس نے فیصلہ کیا کہ اسے جو ملا ہے وہ کسی اور کو نہیں ملنے دے گا۔ رات کو جب اس کی بیوی گھر آئی تو اس نے خود بھی شراب پی اور اسے بھی نشہ پلایا۔ بعد ازاں دونوں میں گرما گرم بحث ہوئی۔اس نے بیٹے کو سامان لانے کے لیے باہر بھیجا اور بیوی کو چاقو مار کر قتل کردیا۔قتل کرنے کے بعد، ونود نے گھر کی صفائی کی اور خون کے دھبوں کو صاف کیا، اس نے اس کی نعش کو بیڈروم میں چھپا دیا، جب بھاویہ کے بیٹے نے اپنی ماں کے بارے میں پوچھا، تو ونود نے کہا کہ وہ اندر سو رہی ہیں۔ نعش کے ساتھ، وہ رات بھر ساتھ رہا۔ونود نے قتل سے انکارکردیا۔لیکن پولیس کو ونود کی باتوں سے شک ہو گیا۔ حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے بعد بالآخر اس نے اعتراف جرم کر لیا۔ معاملہ فی الحال زیر تفتیش ہے۔



