و اشنگٹن،04؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل #انٹونیو گوٹیرش (United Nations Secretary-General Antonio Guterres) نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے خطرہ بڑھ رہا ہے۔ گوٹیرش نے اس سلسلے میں سلامتی کونسل کو ایک رپورٹ پیش کی، جس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ شام، #عراق اور خصوصی طور پر #آفریقہ میں یہ کئی مقامی گروپ #داعش کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
جس سے اس گروپ کے دوبارہ منظم ہونے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ رپورٹ میں تذکرہ کیا گیا ہے کہ کووڈ انیس کی وبا کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں #تعطل بھی اس صورتحال کی وجوہات میں شامل ہے۔ #گوٹیرش نے یہ بھی کہا کہ #وبا کے دور میں ٹیکنالوجی کا استعمال بے انتہا بڑھ گیا ہے، جس سے یہ خطرہ بھی لاحق ہے کہ اسے غلط مقاصد کے لیے بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔
T2F Boy’s Joggers Track Pant
₹220.00













