کچن میں رکھے ہوئے مصالحے نہ صرف کھانے کا ذائقہ بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ بلکہ یہ بہت سے مسائل کو دور کرنے میں بھی کارگر سمجھے جاتے ہیں۔خاص طور پر زیرہ، سونف اوراجوائن کے بیجوں کا مرکب آپ کو خطرناک بیماریوں سے دور رکھ سکتا ہے۔ اس میں پروٹین، آئرن، فائبر، میگنیشیم، کیلشیم، اینٹی آکسیڈنٹس اور زنک جیسے بہت سے ضروری غذائی اجزا پائے جاتے ہیں۔ اس مکسچر کے استعمال سے آپ وزن کم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ گلے کی خراش اور نزلہ زکام کو بھی دور کرسکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ان مصالحوں کے کچھ فوائد۔
شوگر کو کنٹرول کریں
ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے لیے آپ زیرہ، اجوائن کے بیج اور سونف کو ایک ساتھ کھا سکتے ہیں۔ یہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس کا استعمال گلیسیمک انڈیکس کو کم کرتا ہے۔ جو بلڈ شوگر لیول کو کم کرتا ہے۔
کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے
جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے لیے زیرہ، سونف اور اجوائن کو ایک ساتھ کھایا جا سکتا ہے۔ یہ جسم میں جمع اضافی چربی اور کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔ اس سے آپ کا وزن بھی کم ہوتا ہے۔ یہ کیلوریز کو تیزی سے جلانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ اگر آپ خراب کولیسٹرول کو کم کرنا چاہتے ہیں تو زیرہ، سونف اور اجوائن کے بیج استعمال کریں۔
پیٹ کے مسائل کو کم کرتا ہے
پیٹ کے امراض کو دور کرنے کے لیے سونف، اجوائن کے بیج اور زیرہ لیں۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبرہاضمے کو بہتر بناتے ہیں۔ اجوائن اور زیرہ خاص طور پر قبض اور بدہضمی سے نجات دلاتے ہیں۔ اس سے آپ گیس کم ہوتی ہے۔ زیرہ، سونف اور اجوائن کے بیجوں کو دن میں دو بار کھانے سے پیٹ کی بیماریاں دور ہوتی ہیں۔



