قومی خبریں

جموں و کشمیر سمیت دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

نئی دہلی5فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جموں و کشمیر اور دہلی-این سی آر میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا۔ تاہم ابھی تک املاک کے نقصان، زخمی یا موت کی کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے۔

زلزلے کے حوالے سے، اتر پردیش کے نوئیڈا میں کچھ لوگوں نے ٹویٹ کیاہے کہ زمین کم از کم 20 سیکنڈ تک ہل گئی۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے ٹویٹ کیاہے کہ صبح 9:45 میں افغانستان-تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 5.7 شدت کا زلزلہ آیا۔

زلزلے کی گہرائی 181 کلومیٹر تھی۔ دہلی کے لوگوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ انہوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ہیں۔

دہلی سے ملحقہ شہر کے رہنے والے ششانک سنگھ نے بتایاہے کہ میں نے اپنا سر گھومتا ہوا محسوس کیا اور میں نے آنکھیں بند کرنا شروع کر دیں، جب اچانک میں نے پنکھے کی طرف دیکھا اور محسوس کیا کہ یہ زلزلہ ہے۔ نوئیڈامیں  9:25 کے قریب زور دار جھٹکے محسوس کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button