بین الاقوامی خبریں

یو اے ای نے ملک میں رقم لانے اور باہر لے جانے کی نئی حد مقرر کر دی

3 مارچ سے ایکسپو سٹی دبئی میں ’حیی رمضان ‘ فیسٹیول کا آغاز

دبئی، 16فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) متحدہ عرب امارات میں قومی شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سکیورٹی کے وفاقی ادارے نے امارات آنے والوں سے کہا ہے کہ ’وہ اپنے پاس محفوظ نقدی، مالیاتی وسائل، قیمتی پتھر اور سونے وچاندی کا اقرار نامہ جمع کرائیں۔بیان میں کہا گیا کہ ’اگر کسی کے پاس 60 ہزار اماراتی درہم یا اس کے مساوی رقم سے زیادہ کرنسی وغیرہ ہو تو ایسی صورت میں اقرار نامہ جمع کرانا ضروری ہو گا۔امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’ وام‘ کے مطابق ’کسی بھی فیملی کو مجموعی طور پر امارات آمد اور روانگی کے وقت 60 ہزار درہم یا اس کے مساوی رقم لانے اور لے جانے کی اجازت ہے۔’رقم یا سونے وغیرہ کی مالیت 60 ہزار سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ فیملی کے 18برس سے کم عمر اور اس سے زیادہ عمر کے افراد پر یہ اصول لاگو ہو گا۔

3 مارچ سے ایکسپو سٹی دبئی میں ’حیی رمضان ‘ فیسٹیول کا آغاز

دبئی ، 16فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)رمضان سے وابستہ متحدہ عرب امارات اور مسلم دنیا کی قدیم روایات کی جھلک پیش کرتا ہوا حیی رمضان فیسٹیول دبئی میں 3 مارچ سے 25 اپریل 2023 تک جاری رہے گا۔ایکسپو سٹی دبئی میں منعقد ہونے والے اس 50 روزہ فیسٹیول کے دوران رمضان کے مقدس مہینے میں پرنور ماحول کے ساتھ ساتھ دلچسپ سرگرمیاں اور لذیذ کھانے بھی پیش کیے جائیں گے۔اس فیسٹیول کا مقصد لوگوں کو قریب لانا ہے۔ ایکسپو سٹی دبئی کے ایگزیکٹو تخلیقی ڈائریکٹر ، آمنہ ابوالہول کا کہنا ہے کہ "جس طرح ایکسپو 2020 دبئی نے اس سے پہلے ایک بار دنیا کو اکٹھا ہونے کا موقع دیا تھا ، اسی طرح ایکسپو سٹی دبئی کا’ حیی رمضان ‘مقدس مہینے کے دوران مختلف برادریوں کو یکجا کرے گا۔ آپ کو ایک ہی جگہ پر رمضان سے وابستہ دنیا کی مشہور روایات دیکھنے کو ملیں گی۔

’’حیی‘‘عربی زبان کا لفظ ہے جو بیک وقت ، گلی اور استقبال کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔

’’حیی رمضان‘‘ ایک ایسا ثقافتی سفر ہے جہاں آپ پوری دنیا کے منفرد تجربات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ علاقائی اور بین الاقوامی کھانوں سے لے کر اسٹریٹ فوڈ تک سب یہاں دستیاب ہوگا۔ یہاں آپ اپنے پیاروں کے ساتھ مل کر مقدس مہینے کی خوشی حاصل کرسکتے ہیں۔نماز کے لئے مخصوص مسجد میں ’عشا‘ اور بعد میں ‘تراویح’ اور ‘تہجد’ کا اہتمام کیا جائے گا۔ ’تراویح‘ کے بعد ، قدیم عرب فن ‘حکاوتی’ میں مہم جوئی ، ثقافت ، مذہب اور اخلاقیات پر مبنی کہانیاں اور لوک داستانیں پیش کی جائیں گی۔الوصل پلازہ ایکسپو فیملی تھیٹر شو پیش کرے گا جہاں آپ 2020 کے حیی فیسٹیول کے معروف راشد اور لطیفہ کو دیکھ سکیں گے۔ بچوں کے لیے اماراتی ثقافت اور رمضان کی اقدار کے بارے میں جاننے کے لئے ورکشاپس اور کھیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button