بین الاقوامی خبریںسرورق

بدقسمت فلسطینی ماں جو شیرخوار بیٹی کی شہادت سے پہلے اسے دودھ بھی نہ دے سکی

جب اسے اندازہ ہوا کہ بچی بھی شہید ہوچکی ہےتو وہ صدمے سے نڈھال ہوگئی۔

غزہ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)  غزہ کی پٹی میں گذشتہ دس روز سے اسرائیل کی طرف سے بپا کی گئی قیامت کے نیتجے میں ہر طرف المیہ اور تباہی کی داستانیں بکھری ہوئی ہیں۔مسلسل ہونے والی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے مارے جا رہے ہیں۔غزہ میں تباہی کے مناظر پرمشتمل ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

ان المنارک مناظر میں ایک ویڈیو میں ایک ایسی ماں کو دکھایا گیا جس نے غزہ کے ایک اسپتال میں روتے ہوئے بمباری میں اپنے دو بچوں کو کھو دیا۔ماں اپنے بڑے بیٹے کے جسد خاکی کے ساتھ نمودار ہوئی۔ اس کے بعد روتے ہوئے گلے لگا لیا۔ اس نے بعد وہ اپنی چھوٹی بیٹی کی نعش کی طرف بڑھی۔ اس کا خیال تھا کہ بچی زندہ ہے۔

وہ اسے دودھ پلانے کے لیےآگے بڑھی اوراسے بیدار کرنےلگی،مگر وہ ہمیشہ کے لیے سوچ چکی تھی۔جب اسے اندازہ ہوا کہ بچی بھی شہید ہوچکی ہےتو وہ صدمے سے نڈھال ہوگئی۔ اس کی زبان سے ایک ہی بات جاری تھی’ میری بچی کو اٹھاؤ’۔پھر دونوں نعشوں کو ایک ساتھ رکھا گیا۔ پھر اسپتال انتظامیہ نے ان کی تفصیلات کا اندراج کرایا۔ جس کے بعد دونوں ننھے شہیدوں کے جسد خاکی تدفین کے لیے وہاں سے منتقل کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button