قومی خبریں

بینک بندہونے کی صورت میں اکاؤنٹ ہولڈر کو 90 دن کے اندرملے گاپیسہ مودی کابینہ نے ڈی آئی جی جی ایکٹ میں ترمیم کودی منظوری

نئی دہلی، 28 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مودی کابینہ نے بینک بند ہونے کی صورت میں 90 دن کے اندر 5 لاکھ روپے کی اپنی رقم حاصل کرنے کولے کر اکاؤنٹ ہولڈرز کو سیکیورٹی دینے کے لئے ڈی آئی سی جی سی ایکٹ میں ترمیم کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔ وزیر خزانہ نرملا #سیتارمن نے کابینہ میٹنگ کے بعد یہ معلومات دی۔

انہوں نے کہا کہ #ڈپازٹ #انشورنس اینڈ #کریڈٹ #گارنٹی کارپوریشن (ڈی آئی سی جی سی) ایکٹ میں ترمیم کے ساتھ ہی ڈپازٹ انشورنس کا دائرہ بڑھ جائے گا اور اس کے تحت 98.3 فیصد بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کو مکمل طور پر محفوظ کیا جائے گا۔ کابینہ میٹنگ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے سیتارمن نے کہا کہ توقع ہے کہ اس بل کو #مانسون کے موجودہ #سیشن میں پیش کیا جائے گا۔سیتارمن نے کہا کہ کابینہ نے کاروبار کو مزید آسان بنانے کے لئے محدود احتساب شراکت (ایل ایل پی) ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button