بین الاقوامی خبریں

امریکہ کا افغان شہریوں کیلئے 12 ہزار اسپیشل امیگرینٹ ویزوں کا اضافہ

یہ ویزا مستقل رہائش کا راستہ پیش کرتا ہے اور آخر کار امریکی شہریت کا باعث بن سکتا ہے

نیویارک، 27مارچ:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)اسپیشل امیگرینٹ ویزوں کا پروگرام، SIV، کانگریس کا پروگرام ہے جس کے تحت خصوصی ویزے مستقل رہائش اور آخر کار امریکی شہریت پر منتج ہو سکتے ہیں۔اسپیشل امیگرینٹ ویزوں کی منظوری سمیت درخواست کے عمل میں اوسطاً تین سال لگتے ہیں۔امریکہ میں قائم غیر سرکاری تنظیم #AfghanEvac کی صدر نے کہا ہے کہ یہ ہمارے تمام افغان اتحادیوں کی مدد کے لیے کافی ویزے نہیں ہوں گے۔امریکی قانون سازوں نے 1.2 ٹریلین ڈالر کے اخراجات کے پیکج میں ان افغان شہریوں کے لیے اضافی 12,000 خصوصی تارکین وطن کے ویزے (SIVs) شامل کیے ہیں جنہوں نے افغانستان میں امریکی مشن کی حمایت کی تھی اور انہوں نے اس پروگرام کو 2025 کے آخر تک بڑھا دیا ہے۔

اضافی ویزوں کی یہ تعداد درخواست کیے گئے 20 ہزار ویزوں کی تعداد سے ابھی بھی کم ہے۔صدر جو بائیڈن نے حکومت کی جزوی بندش کی امکان سے بچنے کے لیے اخراجات کے ان بلز پر ہفتے کے روز کانگریس کی منظوری کے چند ہی گھنٹوں بعد دستخط کر کے انہیں قانونی شکل دی۔پناہ گزینوں کی آبادکاری کے ادارے گلوبل ریفیوج کی صدر اور سی ای او کرش اومارا وگناراجا نے ایک بیان میں لکھا کہ کانگریس کے دو جماعتی تعلقات کو دیکھنا حوصلہ افزا ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ یہ بات ابھی انتہائی تشویش کا باعث ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اور کانگریس نے یہ کارروائی اس وقت کی جب حکومت بندش کے قریب تھی۔اسپیشل امیگرینٹ ویزوں کا پروگرام، SIV، کانگریس کی طرف سے منظور کردہ ایک پروگرام ہے جس کے تحت تقریباً 38،500 خصوصی ویزے دستیاب ہو سکتے ہیں۔

یہ ویزا مستقل رہائش کا راستہ پیش کرتا ہے اور آخر کار امریکی شہریت کا باعث بن سکتا ہے۔اسپیشل امیگرینٹ ویزوں کی فیصلہ سازی اور منظوری سمیت درخواست کے عمل میں اوسطاً تین سال لگتے ہیں، جب کہ پناہ گزین پروگرام کے ذریعے دوبارہ آباد ہونے میں پانچ سال لگ سکتے ہیں۔ ان دونوں پروگراموں کے لیے درخواستوں کا سلسلہ امریکہ کے باہر سے شروع ہوتا ہے۔امریکی ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین، ریپبلکن،مائیک میکول نے کہا کہ بارہ ہزار اضافی SIVs امریکی حکومت کے لیے کام کرنے والے افغان شہریوں کے انخلا کے امریکی وعد ے کا ایک زبردست رد عمل ہے۔

میک کول نے اتوار کو نشر ہونے والے سی بی ایس نیوز شو فیس دی نیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ‘ ہم نے جن افغان شراکت داروں، ترجمانوں کو پیچھے چھوڑا تھا ان سے وعدہ کیا تھا کہ ہم انہیں وہاں سے باہر نکالیں گے۔ میرا خیال ہے کہ 12ہزار ایس آئی وی ویزے ایک زبردست رد عمل اور اس کی ایک زبردست شروعات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button