بین الاقوامی خبریں

امریکہ نے چین کی ٹیلی کام کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا

نیویارک ،27اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکہ نے چین کی بڑی ٹیلی کام کمپنی کا لائسنس قومی سلامتی کے اندیشے کے پیش نظر منسوخ کردیا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے کہا کہ چائنا ٹیلی کام 60 روز کے اندر امریکہ کے اندر اپنی خدمات فراہم کرنا بند کردے۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ کمپنی پر چینی حکومت کا کنٹرول اس کو رسائی، اسٹور، رکاؤٹ ڈالنا اور امریکی مواصلات کے روٹ کو تبدیل کرنے کی صلاحیت بخشتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ امریکا کے خلاف جاسوسی اور دیگر نقصان پہنچانے والی سرگرمیاں پیش آسکتی ہیں۔

چائنا ٹیلی کام گزشتہ 20 برس سے امریکہ میں خدمات فراہم کر رہی ہے اور اپنے بیان میں امریکی اقدام کو مایوس کن قرار دے دیا۔بیان میں مزید کہا کہ ہم اپنے صارفین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب آپشنز استعمال کریں گے۔

خیال رہے کہ چائنا ٹیلی کام چین میں کام کرنے والی تین بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور دنیا کے 110 ممالک میں کروڑوں صارفین کو خدمات پہنچاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے یہ فیصلہ سیکریٹری خزانہ جینیٹ یلین کے چینی نائب وزیراعظم لیو ہی سے دنیا کی معیشت پر گفتگو کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے۔

حالانکہ ان کی ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات میں بہتری کے طور پر دیکھا جا رہا تھا جبکہ اس سے قبل تائیوان اور تجارت کے معاملے پر تلخ بیانات کا تبادلہ ہوا تھا۔

امریکہ کے ادارے فیڈرل کمیونی کشین کمیشن (ایف سی سی) نے اپریل 2020 میں تنبیہ کی تھی کہ چائنا ٹیلی کام کو امریکا میں بند کردیا جائے اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ کمپنی پر چینی حکومت کا غلبہ ہے اور استعمال کیا جاسکتا ہے۔بیان میں کہا کہ کمپنی کو بظاہر آزادانہ کام کرنے کے بجائے چینی حکومت کی ہدایات پر عمل کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

امریکہ نے قومی سلامتی کے نام پر پابندیوں کے سلسلے میں چائنا ٹیلی کام کو تازہ نشانہ بنایا ہے۔گزشتہ برس ایف سی سی نے ہواوے اور زیڈ ٹی ای کو کمیونی کیشن نیٹ ورک کے لیے خطرہ قرار دیا تھا اور امریکی کمپنیوں کو ان سے آلات خریدنے کے لیے مشکلات کھڑی کر دی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button