
نیوجرسی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکہ نے یمن میں القاعدہ تنظیم (Al–Qaeda leader) کے اہم لیڈر ابراہیم البنا کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 50 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والے البنا کو ایران میں القاعدہ تنظیم کی قیادت کی جانب سے احکامات موصول ہوتے ہیں۔
جمعرات کی شام ایک ٹویٹ میں امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ #ابراہیم البنا جزیرہ نما عرب میں القاعدہ تنظیم کا لیڈر اور بانی رکن ہے ۔وہ ایران میں موجود تنظیم کی قیادت کا مطیع کارکن ہے ۔اس دہشت گرد نے اپنا وطن مصر اس لیے چھوڑا تا کہ وہ یمن اور اس کے لوگوں کے لیے بربادی کا سامان کر سکے ۔واضح رہے کہ البنا کو ابو ایمن المصری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ وہ جزیرہ نما عرب میں #القاعدہ تنظیم کی قیادت کا رکن اور #تنظیم کے بانی ارکان میں سے ہے۔
ابراهيم البنا عضو في قيادة #تنظيم_القاعدة_في_شبه_الجزيرة_العربية، وأجير مطيعا لقادة تنظيمه المتمركزون في #إيران.
بلغ عن هذا الإرهابي الذي ترك بلده #مصر ليعيث خرابا في #اليمن واهله.
⚖️💰 12022941037+ pic.twitter.com/9ay0JjdyJS
— Rewards for Justice عربي (@Rewards4Justice) July 7, 2021
البنا گروپ کے سیکورٹی کمانڈر کے طور پر کام کرتا ہے۔وہ القاعدہ کی انٹیلی جنس کا بانی بھی شمار ہوتا ہے جو یمن میں کئی ایسی کارروائیوں کی ذمے دار ہے جس نے یمن اور دنیا میں دہشت پھیلا دی۔ ان میں امریکی بحری جہاز "کُوول” کو دھماکے سے نقصان پہنچانا، 2008ء میں صنعاء میں امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنانا اور امریکی ریاست فلوریڈا میں فوجی اڈے پر حملہ کرنا شامل ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق البنا نے 1993ء میں مصر سے فرار ہو کر یمن میں پناہ لی۔یاد رہے کہ اکتوبر 2011ء میں #امریکی #وزارت #دفاع نے البنا کی 6 دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں اس اعلان سے رجوع کر لیا گیا اور پھر امریکی وزارت خارجہ نے اسے ایک عالمی #دہشت #گرد قرار دیا۔ ساتھ ہی البنا کی گرفتاری یا ہلاکت میں معاون ثابت ہونے والی #معلومات فراہم کرنے پر پچاس لاکھ #ڈالر کی #انعامی رقم بھی مقرر کر دی۔



