بین ریاستی خبریںسرورق

برقعہ پہن کر گربا کرنے کا ویڈیو وائرل،مسلم خواتین کی فرضی شبیہ ظاہر کرنے پر مسلمانوں کا شدید احتجاج

جلگاؤں:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مہاراشٹرا کے جلگاؤں میں دسہرہ کے دوران درگاہ اتسو منڈل کی جانب سے فینسی ڈریس منعقد کیا گیا جس میں دو نوجوانوں نے مسلم خواتین کی طرح برقعہ پہن کر حصہ لیا اور گربا کیا۔ مسلم خواتین کی شبہہ ظاہر کرکے گربا کرنے کا ویڈیو وائرل ہوگیا جس کے بعد دو نوجوانوں پر تنقیدیں کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق موہاڈی گاؤں کے نہرو نگر میں منعقد گربا پروگرام میں دو ہندو نوجوانوں نے مسلم خواتین کی شبہہ و لباس پہن کر دیگر افراد کے شانوں پر ہاتھ رکھ کر رقص کیا اور اس ویڈیو کی تشہیر کی گئی جس سے مسلم سماج کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہونچی۔ اس معاملہ کی شکایت ایم آئی ڈی سی پولیس اسٹیشن میں کی گئی جس کے بعد پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 3 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ اس طرح کے فرصی ویڈیوز کے ذریعہ غلط پیغام دینے کی کوشش کی جاتی ہے اور شرپسند عناصر سماج میں نفرت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Drunk Journalist (@drunk.journalist)

متعلقہ خبریں

Back to top button