بین ریاستی خبریں

دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنے پولیس اہلکارتوصیف کی اہلیہ نے مانگاانصاف

سرینگر، 8 نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سرینگر کے بٹمالو علاقے میں اتوار کو نامعلوم دہشت گردوں نے ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ واقعہ کے 17 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی کسی نے اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ساتھ ہی پولیس حملہ آوروں کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں دے پائی ہے۔

29 سالہ پولیس کانسٹیبل توصیف وانی کے اہل خانہ انصاف کی اپیل کر رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ 7 نومبر کی شام تقریباً 7.15 بجے کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے 29 سالہ توصیف کو اس کے گھر کے باہر اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے بچوں کیلئے چپس خرید رہے تھے۔

حملہ آوروں نے پہلے توصیف کو دکان پر بلایا اور بعد میں اس کے سر میں پچھلی جانب سے وار کیا۔توصیف کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا اور آپریشن تھیٹر میں آپریشن کے دوران توصیف کی موت ہوگئی۔ خاندان اب پورے واقعے کی تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کر رہا ہے کیونکہ توصیف نہ تو کسی تھانے میں تعینات تھا اور نہ ہی اس وقت جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کا حصہ تھا۔ وہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ڈیوٹی پر تھا اور پولیس بینڈ میں تعینات تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button