بین ریاستی خبریںجرائم و حادثاتسرورق

سالگرہ پر دبئی گھمانے سے منع کرنے پر بیوی نے گھونسہ مارکر شوہر کا قتل کردیا

مہاراشٹر کے پونے میں ایک 36 سالہ شخص کو اس کی بیوی نے گھونسہ مار قتل کر دیا۔

پونے،25نومبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مہاراشٹر کے پونے میں ایک 36 سالہ شخص کو اس کی بیوی نے گھونسہ مار قتل کر دیا۔ بیوی نے شوہر کی ناک پر زور سے گھونسہ مارا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ بیوی اپنی سالگرہ منانے دبئی جانا چاہتی تھی لیکن شوہر اس کے لیے تیار نہیں تھا۔ اس معاملے پر جھگڑا ہوا۔ پولیس کے مطابق متوفی کا نام نکھل کھنہ (38) ہے۔ وہ ایک رئیل اسٹیٹ ڈویلپر تھا۔ یہ حادثہ جمعہ کی دوپہر ونوادی علاقے میں پیش آیا۔بیوی مختلف وجوہات سے اپنے شوہر سے ناراض تھی۔پولیس نے بتایا کہ 18 ستمبر کو متوفی کی بیوی رینوکا (36) کی سالگرہ تھی۔ وہ دبئی میں اپنی سالگرہ منانا چاہتی تھی۔ لیکن نکھل نے اسے منع کر دیا۔ اس کے بعد 5 نومبر کو ان کی شادی کی سالگرہ تھی۔

رینوکا کو اپنے شوہر سے تحفہ ملنے کی امید تھی۔ لیکن نکھل نے کوئی تحفہ نہیں دیا۔ کچھ دنوں بعد رینوکا اپنے ایک رشتہ دار کی سالگرہ پر دہلی جانا چاہتی تھی۔ لیکن نکھل نے اس پر بھی رضامندتھا۔ جمعہ 24 نومبر کو ان تمام مسائل پر دونوں کے درمیان بحث ہوئی۔ جب بات بڑھی تو رینوکا نے غصے میں نکھل کی ناک میں گھونسہ مار دیا۔ اس کی وجہ سے نکھل کی ناک سے خون بہنے لگا اور کچھ دیر بعد نکھل بے ہوش ہوگیا۔اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی شوہر کی موت ہوگئی۔

پڑوسیوں نے اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی۔ جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور نکھل کو اسپتال لے گئی۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ خاتون نے اپنے شوہر کو گھونسا مارا یا کسی اور چیز سے مارا۔ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے آئے گی۔پولیس نے بتایا کہ بیوی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302 (قتل) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،معاملے کی جانچ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button