بین ریاستی خبریںجرائم و حادثاتسرورق

خاتون عاشق کے ساتھ پکڑی گئی،شوہر کا ساتھ رکھنے اور عاشق کا شادی سے انکار۔

بھاگلپور کے علاقے ناتھ نگر کی خاتون کو اس کے شوہر نے عاشق کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑ لیا۔خاتون کا اپنے پڑوسی سے غیرازدواجی تعلقات تھے-

بھاگلپور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) یہ واقعہ بھاگلپور ضلع کے ناتھ نگر علاقے کے مدھوسودن پور تھانہ علاقے کے تحت بھٹودیا گاؤں میں پیش آیا۔ یہاں عورت پر پڑوسی کے ساتھ محبت اور ناجائز تعلقات کے چشم دید واقعہ نے اس کی گھریلو زندگی کو تہہ و بالا کر دیا ہے۔ خاتون کا نام نہاد عاشق کے ساتھ معاشقہ تھا۔ خاتون کے شوہر نے اسے عاشق کے ساتھ گھر میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس کے بعد معاملہ نے آگ پکڑلی جو لڑائی میں بدل گئی۔ کسی طرح گاؤں والوں نے معاملہ رفع دفع کیا اور پھر سماج کے دانشوروں نے ایک پنچایت بلائی، جس میں تینوں فریقوں کی رائے سنی گئی۔ وہیں خاتون کے شوہر نے بیوی کی ایک شخص سے پانچ سال سے چل رہی عاشقی کے بارے میں بتایا۔ شوہر نے درمیانی پنچایت میں کہا کہ اس نے اپنی بیوی کو اس کے نام نہاد عاشق کے ساتھ اس کے ہی گھر میں قابل اعتراض حالت میں پکڑا ہے۔ پنچایت میں شوہر نے خاتون کو اپنے ساتھ رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔

خاتون کے شوہر نے اپنی بیوی کی اس کے نام نہاد عاشق سے شادی کرانے کی بات کی۔عاشق نےپنچایت کے سامنے شادی سے انکار کر دیا۔ شوہر نے واضح طور پر کہا کہ اس نے بیوی کو کئی بار سمجھایا لیکن وہ ماننے کو تیار نہیں تھی۔ شوہر کا کہنا تھا کہ میں نے دونوں بچوں کے لیے کئی بار منتیں کیں لیکن وہ ماننے کو تیار نہیں تھی۔وہیں دوسری جانب خاتون نے کہا کہ وہ اپنے عاشق کے ساتھ رہے گی۔ تینوں پارٹیاں اپنی الگ الگ دھنیں گا رہی تھیں۔ ایسے میں پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے تینوں کو حراست میں لے کر تھانے پہنچا دیا۔ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button