بہار میں طالبات کیساتھ خاتون آئی اے ایس آفیسر کی ناشائستہ گفتگو
ان کے سوال پر ہرجوت کور نے کہا کہ آج آپ کہہ رہے ہیں کہ حکومت سینیٹری نیپکن دے، تو کل آپ کہیں گے کہ حکومت جینز بھی دے سکتی ہے پھر خوبصورت جوتے کیوں نہیں دے سکتی۔
کنڈوم پر تبصرہ کرنے پر خواتین کمیشن نے 7 دن میں جواب طلب کیا
پٹنہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) بہار میں ایک اسکول کی طالبہ نے آئی اے ایس ہرجوت کور سے ایک سادہ سا سوال کیا۔ لڑکی نے سوال کیا کہ جب حکومت سائیکل، کپڑے اور دیگر سہولتیں دیتی ہے تو ہم لڑکیوں کو حکومت 20۔30 روپے کے سینیٹری پیڈ بھی دے سکتی ہے؟ ان کے سوال پر ہرجوت کور نے کہا کہ آج آپ کہہ رہے ہیں کہ حکومت سینیٹری نیپکن دے، تو کل آپ کہیں گے کہ حکومت جینز بھی دے سکتی ہے پھر خوبصورت جوتے کیوں نہیں دے سکتی۔
آئی اے ایس افسر ہرجوت کور نے مزید کہا کہ آپ کو آخر کار امید ہوگی کہ حکومت آپ کو خاندانی منصوبہ بندی کے طریقے، کنڈوم بھی دے گی۔انہوں نے برہمی کے ساتھ کہا کہ کیون ہر چیز حکومت سے مفت لینے کی کیا ضرورت ہے۔ایک طالبہ نے کہا کہ حکومت ووٹ لینے کیلئے ان کے پاس آتی ہے ۔اس پر آفیسر مزید برہم ہوگئیں اور کہا کہ ووٹ مت دو اور پاکستان چلے جاؤ۔حکومت سے رقم اور سہولتیں حاصل کرنے کیلئے ووٹ دے رہے ہ یں آپ؟ایک طالبہ نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستانی ہے تو پھر پاکستان کیوں جائے ۔حکومت یہ سہولیتں ٹیکس کی رقم سے فراہم کررہی ہے ۔
اس نے لڑکیوں سے پوچھا آپ کو حکومت سے کچھ لینے کی کیا ضرورت ہے؟ یہ سوچنے کا طریقہ غلط ہے۔ خود سے کچھ کرنے کا سوچو، خود سے کچھ پیسہ کمانے کا طریقہ سیکھو، خود کو سہارا دو۔ بتادیں کہ اس ورکشاپ میں سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والی نویں اور دسویں جماعت کی لڑکیاں شامل تھیں۔
جب ایک طالب علم نے کہا کہ اس کے اسکول میں لڑکیوں کا بیت الخلا ٹوٹا ہوا ہے اور اکثر لڑکے بھی اسی میں آتے ہیں تو افسر نے جواب دیا، مجھے بتائیں، کیا آپ کے گھر میں الگ الگ بیت الخلاء ہیں؟ اگر آپ نے مختلف جگہوں پر بہت ساری چیزیں مانگیں تو؟ تو، یہ کیسے کام کرے گا؟” ہرجوت کور نے لڑکیوں سے کہا آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ آپ خود کو مستقبل میں کہاں دیکھنا چاہتی ہیں۔ کیا آپ وہیں بیٹھنا چاہتی ہیں جہاں آج تم ہو یا اس طرف بیٹھنا چاہتی ہو جہاں میں آج بیٹھی ہوں؟ بہار کے اسکول میں طالبہ کے سینٹری پیڈ کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں خاتون آئی اے ایس افسر کے مضحکہ خیز جواب پر بڑے پیمانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔
اس معاملہ میں خاتون کمیشن نے بھی نوٹس لیتے ہوئے افسر سے جواب طلب کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق قومی خواتین کمیشن نے پٹنہ میں پیش آئے اس واقعہ کا نوٹس لیا ہے جس میں آئی اے ایس آفیسر ہرجوت کور بھمرا، بہار مہیلا بال وکاس نگم کی ایم ڈی نے ایک اسکول کی طالبہ کے سینیٹری پیڈ مفت فراہم کرنے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم لوگوں کو ہر چیز مفت چاہئے ، کل تم کو جینس اور پھر کنڈوم بھی چاہئے۔ قومی کمیشن برائے خواتین نے ان ریمارکس پر تحریری وضاحت طلب کی ہے۔ اس کے لیے آئی اے ایس افسر کو سات دن کے اندر جواب دینا ہوگا۔



