
لیو اِن ریلیشن شپ کا بدترین شاخسانہ : لیو ان پارٹنرخاتون کی 13 سالہ لڑکی کو مستقل بناتا رہا ہوس کا نشانہ، رنگے ہاتھ گرفتار
نئی دہلی،14جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)راجدھانی میں ایک لرزہ خیز دینے والا معاملہ سامنے آیا۔ یہاں خاتون کے ساتھ لیو ان میں رہنے والے شخص نے اپنے ہی ساتھی کی 13 سالہ معصوم بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنایا، بعد میں خاتون نے خود اپنے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس سے شکایت کرنے کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق خاتون کے شوہر کی چند سال قبل موت ہو گئی تھی۔
جس کے بعد ملزم کچھ عرصے سے اس کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہا تھا۔ جیسے ہی خاتون اپنے دفتر کے لیے روانہ ہوئی، ملزم نے اس کے غائبانہ میں معصوم لڑکی کے ساتھ زیادتی کی۔ معاملہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور POCSO ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اس کے ساتھ متاثرہ کا میڈیکل بھی کرایا گیا ہے اور اس کی کونسلنگ بھی کی جارہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی چھٹی جماعت میں پڑھتی ہے۔متأثرہ کے والد کا تین سال قبل انتقال ہو گیا تھا۔ اس کے بعد ایک شخص اس کی ماں کے ساتھ لیو ان ریلیشن شب میں رہنے لگا۔
خاتون ہسپتال میں کام کرتی ہے اور بعض اوقات رات کی شفٹ بھی کرتی ہے۔ ایسے میں جب بھی خاتون نائٹ شفٹ میں ہوتی تھی، ملزم اپنی ہوس پوری کرتا تھا ۔ وہ مستقل نابالغہ کے ساتھ جنسی عمل انجام دیتا تھا،ملزم نے نابالغہ کو دھمکی بھی د یتا تھا۔
کچھ دنوں تک معصوم نے خوف کی وجہ سے اپنی ماں کو کچھ نہیں بتایا۔ لیکن جب ملزم اپنی حرکات سے باز نہ آیا ،تو لڑکی نے اپنی ماں کو ملزم کی کرتوتوں سے آگاہ کردیا۔ اس کے بعد خاتون نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کا منصوبہ بنایا اور رات کو دفتر جانے کا کہہ کر گھر میں ہی چھپ گئی۔
اس کے بعد جیسے ہی ملزم نے لڑکی کے ساتھ غلط کام کرنا شروع کیا تو خاتون نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پولیس کو اس کی اطلاع کردی، پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔



