بین الاقوامی خبریں

صہیونی فوج نے جیل میں قید فلسطینی اسلام فرخ کا مکان دھماکہ سے اُڑایا

مغربی کنارے کے وسط میں واقع رملہ شہر میں رملہ التحتا کے محلے میں اسیر اسلام فروخ کے خاندان کے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا۔

رملہ ،8جون :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)صیہونی قابض فوج نے آج جمعرات کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے وسط میں واقع رملہ شہر میں رملہ التحتا کے محلے میں اسیر اسلام فروخ کے خاندان کے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا۔تفصیلات کے مطابق نومبر 2022 میں بیت المقدس میں دوہرا بم حملہ کرنے والے قیدی اسلام فروخ کے گھر کو مسمار کرنے کی تیاری میں قابض فوج نے بلڈوزر اور فوجی گاڑیوں کے ہمراہ رملہ التحتا پر دھاوا بول دیا۔یاد رہے کہ ایک سال قبل نومبر میں فلسطینی شہری اسلام فروخ کے حملے میں دو آباد کاروں جہنم رسید ہوئے تھے۔اسلام فروخ کے مکان کی مسماری کے آپریشن کے وقت اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی۔

قابض فوجیوں نے تشدد کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ انہوں نے شہریوں پر براہ راست گولیاں چلائیں۔چھاپے کے دوران قابض فوجیوں کی جانب سے دو صحافیوں سمیت 16 فلسطینی زندہ اور ربڑ کی دھاتی گولیوں سے زخمی ہوئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے رملہ شہر میں تصادم اور تصادم کی کوریج کے دوران صحافیوں کوبھی نشانہ بنایا گیا،جس کے نتیجے میں عرب ٹی وی کے کیمرہ مین کے ساتھی صحافی ربیع المنیر پیٹ میں ربڑ کی گولی لگنے سے زخمی ہو ئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button