بین الاقوامی خبریں

مجرم کی بدلی نیت ، کر نہ سکا مورتی کا سودا ، پولیس نے بر آمد کیا سرقہ کا مال

لکھنؤ:1/جنوری (ایجنسیز)۔ کہتے ہیں خدا کا خوف ہر کسی کے دل میں ہوتا ہے ۔ مجرم جرم بھی کرتے ہیں تو دل میں خدا سے یہی دعا کرتا ہے سہی سلامت واردات انجام دے کر نکلے۔ہے ۔ ایسا ہی واقعہ راجدھانی کے پی جی آئی حلقہ میں ہوا ہے ۔ پو لیس نے شاطر گروہ کے سر غنہ سمیت چار لوگوں کو جمعہ کو پکڑ لیا ۔

پکڑے گئے مجرمین سے پو چھ تاچھ میں آشیانہ اور پی جی آئی حلقہ میں ہو ئی چوری کی تین وارداتوں کا راز فاش ہوا ہے ۔ چوروں کے پاس سے آشیانہ میں جج کے گھر سے چوری ہو ئی جویلری ، پیتل اور اسٹ دھاتوں کی مو رتیاں بھی بر آمد ہو گئی ۔ گروہ کے سر غنہ رگھو ویر پانڈے نے بتایا کہ اس نے جج کے گھر سے مو رتیاں چوری کی تھی ۔، لیکن جب مو رتیاں گھر لے کر آیا تو وہ ڈر گیا اور اس نے قیمتی مو رتیاں فروخت کرنے کے بجائے گھر پر ہی رکھ لیا ۔ انسپکٹر پی جی آئی آشیش کمار دیویدی نے تینوں وارداتوں کا راز فاش کر تے ہو ئے بتایا کہ پکڑے گئے چوروں میں گروہ کا سر غنہ رگھو ویر پانڈے باشندہ نظام پور ملہو ر چنہٹ ، شرافت میاں باشندہ مایاوتی کالونی مڑیائوں ، رشم کھنڈ میں رہنے والا راہل اور گوتم پلی کا عبد ل ہے ۔

چوروں نے 24 نومبر سے 20 دسمبر تک آشیانہ کے جج شریانش نرنجن کے یہاں سے نقدی اور جویلری سمیت پیتل اور اسٹ دھاتوں کی مو رتی چوری کی تھی ۔ اس کے بعد ریٹائرڈ سی او بیچا لال کے گھر پر دھاوا بول کر آٹھ لاکھ روپئے کی نقدی اور زیور چوری کئے تھے ۔ وہیں ورنداون کالونی کاباشندہ امر ناتھ یادو کے گھر سے نقدی اور زیور لے اڑے تھے ۔

اے سی پی بینو سنگھ کی نگرانی میں آشیانہ اور پی جی آئی تھانہ کی ٹیمیں چوروں کی تلاش کر رہی تھیں ۔ اس درمیان جمعہ کی صبح چوروں کو چیکنگ کے درمیان پو لیس نے پکڑ لیا ۔ ان کی نشاندہی پر چوری کی مو رتیاں اور نقدی و زیور بر آمد کئے ہیں ۔ گروہ کے لوگ دن میں محلوں میں گھوم کر گھروں کی ریکی کر تے تھے ۔ اس کے بعد رات میں منصوبہ بند طریقے سے واردات کو انجام دیتے تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button