فلمی دنیا

نواسی شادی کے بغیر بچہ پیدا کرلے تو کوئی اعتراض نہیں,جیا بچن

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بالی وڈ کی اداکارہ جیا بچن جو کہ امتیابھ بچن کی اہلیہ بھی ہیں وہ ان کی بیٹی شویتا اور نواسی نویا نویلی نندا Navya Naveli Nanda ایک پوڈ کاسٹ کا حصہ بنیں.اس پوڈ کاسٹ میں انہوں نے بہت ساری باتیں کیں‌لیکن ایک ایسی بات کردی ہے کہ جس کو سن کر سب رہ گئے ہیں حیران جیا بچن نے اپنی نواسی نویا نویلی نندا کے بارے میں‌ کہا ہے کہ اگر وہ شادی کے بغیر بچہ دنیا میں لے آئے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔جیا بچوں‌ کو ہر قسم کی آزادی دینے کی قائل ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ میری نواسی اگر بغیر شادی کے بچہ پیدا کرلے گی تو مجھے کوئی اعتراض نہ ہو گا۔

جیا کی یہ بات سن کر انہیں بہت سارے سوشل میڈیا صارفین تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔دوسری طرف اسی پوڈ کاسٹ میں انہوں نے اپنے گھریلو اور گھریلو وائف ہونے کا بھی کہا ہے کہ اور بتایا ہےکہ انہوں نے تمام عمر اپنی گھر کی ذمہ داریوں کو ذمہ داری سے نبھایا اور کبھی بھی امیتابھ بچن کو شکایت کا موقع نہیں دیا۔جیا بچن کہتی ہیں‌ کہ میں نے گھر پر کبھی بھی فلموں میں کام کرنے کا ترجیح نہیں دی۔یاد رہے کہ جیا بچن کے دو بچے ہیں بیٹا ابھیشیک بچن اور بیٹی شویتا بچن .نویا نویلی نندا شویتا کی ہی دختر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button