
طالبان سے کابل میں داخل نہ ہونے کا معاہدہ تھا، اشرف غنی نے معاملہ بگاڑ دیا:زلمے خلیل
واشنگٹن ،16؍ ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی #نمائندہ خصوصی برائے #افغان امن و مصالحتی عمل زلمے #خلیل زاد نے انکشاف کیا ہے کہ #طالبان کے ساتھ معاہدہ تھا کہ وہ کابل میں داخل نہیں ہوں گے لیکن #اشرف غنی کے اچانک فرار نے معاملہ بگاڑ دیا۔افغانستان پر طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد پہلے انٹرویو میں زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ طالبان کیساتھ معاہدہ تھا کہ 2ہفتے تک کابل میں داخل نہیں ہوں گے،۔
اس دوران اقتدارکی منتقلی عمل میں آنی تھی لیکن اشرف غنی اچانک ملک سے فرار ہوگئے جس سے امریکی اعلیٰ قیادت بھی حیران رہ گئی۔زلمے خلیل زاد کے مطابق،15 اگست کواشرف غنی کے کابل سے فرار کے دن طالبان کی جنرل مکینزی سے ملاقات طئے تھی تاہم اشرف #غنی کے اچانک افغانستان سے چلے جانے سے طالبان کیساتھ معاہدہ ٹوٹ گیا۔
افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ امریکی اجلاس میں طالبان نے کہا تھاکہ کیاامریکی #فوج کابل کی #سکیورٹی یقینی بنائیگی؟ تاہم ہم نے سکیورٹی کی ذمیداری قبول نہیں کی تھی۔دوران انٹرویو زلمے خلیل نے افغان جنگ کے خاتمے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ افغانوں پرمنحصرہیکہ وہ امن معاہدے پر پہنچیں۔
خیال رہے کہ سابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نیزلمے خلیل زادکوافغان امن مذاکرات کی ذمہ داری سونپی تھی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق،زلمے خلیل زاد نیطالبان کیساتھ دوحہ میں امن معاہدہ کیاتھا،تاہم کابل پرطالبان کے قبضے کے بعدزلمے خلیل زاد کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب کابل پر طالبان کے کنٹرول کے حوالے وائٹ ہاو¿س کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے پاس افغانستان میں مزید ایک لمحہ قیام کا بھی آپشن نہیں تھا،ہمیں واضح تاثر دیا گیا کہ قیام کو مزید طول دیا تو ہمارے اہلکار دوبارہ طالبان کے تشدد کا نشانہ بنیں گے۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اشرف غنی سے14 اگست کوٹیلی فون پر بات ہوئی تھی، جس دوران افغان رہنماوں نے عبوری حکومت میں کام کرنے پر رضامندی ظاہرکی تھی۔



