اسپورٹسسرورق

وارن کے کمرے میں فرش اور تولیوں پر خون کے دھبے تھے: تھائی لینڈ پولیس

کوہ ساموئی6مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تھائی لینڈ کی پولیس کو مبینہ طور پر شین وارن Shen warne کے کمرے کے فرش اور تولیوں پرخون کے دھبے ملے ہیں جب وہ ولا کی تلاشی لے رہے تھے جہاں چھٹیاں گزارنے گئے۔ عظیم آسٹریلوی کرکٹر کا انتقال ہوا تھا۔52 سالہ لیجنڈری کرکٹر کو جمعہ کی رات تھائی انٹرنیشنل ہسپتال میں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا تھا۔

اس سے پہلے اس کے دوستوں نے اسے ایک لگژری ولا میں سی پی آر دیا تھا۔اتوار کوتھائی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تھائی پولیس کو اس کمرے کے فرش اور تولیوں پر خون ملا جس میں وارن ٹھہرے ہوئے تھے۔

مقامی صوبائی پولیس کمانڈر سائت پولپینیت نے تھائی میڈیا کو بتایاہے کہ کمرے میں بہت زیادہ خون تھا۔ انہوں نے کہاہے کہ جب سی پی آر شروع ہوا تو وارن کو کھانسی ہوئی تھی اور خون نکل رہا تھا۔

وارن اپنے دوستوں کے ساتھ کوہ ساموئی کے جزیرے پر چھٹیاں گزارنے گئے تھے۔مقامی پولیس کی معلومات کے مطابق وارن کے ایک دوست نے پایا کہ عظیم آسٹریلوی شام 5 بجے جواب نہیں دے رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button