قومی خبریں

واٹس ایپ کے یہ 5 فیچرز بہت جلد شروع ہونگے

WhatsApp groupواٹس ایپ گروپ کے اراکین کی تعداد 1024 تک ہوگی۔

حیدرآباد:(سیدعمران/اردودنیا ڈاٹ اِن)پیغام رسانی کی دنیا کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے آئے روز نئے نئے فیچر متعارف کرواتی رہتی ہے۔اس کا اظہار اس کے فراہم کردہ فیچرز سے ہوتا جو اس نے صارفین کی سہولت کے لیے کیے ہیں۔

WhatsApp پلیٹ فارم پر صارفین کے لیے کچھ نئے فیچرس اپ ڈیٹس کا جلد ہی ریلیز ہونگے۔ میٹا کی ملکیت والی انسٹنٹ میسجنگ ایپ فی الحال اپ ڈیٹس پر کام کر رہی ہے جو موجودہ گروپ چیٹ کے شرکاء کی حد کو بڑھا دے گی، "ایک بار دیکھیں (view once)” تصاویر یا ویڈیوز کے اسکرین شاٹس کو محدود کرے گا، کیپشن کے ساتھ دستاویزات شئیر کرنا اور بہت سارے اپڈیٹس ہونگے۔

واٹس ایپ مبینہ طور پر واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے واٹس ایپ پریمیم فیچر پر بھی کام کر رہا ہے تاکہ منتخب پلانز پر پریمیم فیچرز پیش کیا جا سکے۔ آئیے واٹس ایپ کے آنے والے کچھ فیچرز پر نظر ڈالتے ہیں جو صارفین کے لیے جلد ہی دستیاب ہوں گے۔ یہ خصوصیات فی الحال صرف بیٹا ٹیسٹرز کے لیے ہونگے۔

1. بھیجنے کے بعد ترسیل کردہ پیغامات میں ترمیم کریں۔ (Edit messages after sending)

واٹس ایپ اب اپنے صارفین کو اپنے پیغامات بھیجنے کے بعد ان میں ترمیم کرنے کی اجازت دے گا۔ WabetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اس وقت ٹوئٹر کی طرح ایک نئے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین کے لیے پیغامات بھیجنے کے 15 منٹ کے اندر اندر ترمیم (edit) کرنا ممکن ہو جائے گا۔نیا فیچر ان پیغامات کے لیے چیٹ میں ایک ‘ترمیم شدہ لیبل’ (edited label) بھی دکھائے گا۔ اگرچہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ترمیم شدہ پیغام کو دوبارہ ایڈٹ RE EDIT کیا جا سکتا ہے۔ تاہم،یہ فیچر فی الحال تجربہ کے آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی بیٹا ٹیسٹنگ کے لیے دستیاب ہوگا۔

2. WhatsApp groupواٹس ایپ گروپ کے اراکین کی تعداد 1024 تک ہوگی۔

واٹس ایپ ایک بار پھر WhatsApp group گروپ کے ممبرس کی تعداد میں اضافہ کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ فی الحال، حد 512 اراکین (ممبرس) تک مقرر کی گئی ہے۔ لیکن جلد ہی میٹا کی ملکیت والا پیغام رسانی پلیٹ فارم صارفین کو ایک گروپ میں 1,024 ممبران کو شامل کرنے کی اجازت دے گا۔ یہ فیچر اس ہفتے تک اینڈرائیڈ اور آئی او ایس، واٹس ایپ بیٹا ٹیسٹرز کے منتخب گروپ کے لیے دستیاب ہوگا۔

3. کیپشن کے ساتھ دستاویز شئیرنگ (Document sharing with caption)

واٹس ایپ اپنے صارفین کو کیپشن کے ساتھ تصاویر، ویڈیوز اور GIF بھیجنے کی اجازت دیتا ہے۔ لیکن جلد ہی پلیٹ فارم ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کرائے گا جس کے ذریعے صارفین اپنی دستاویزات کو کیپشن کے ساتھ بھیج سکیں گے۔ یہ فیچر صارفین کو سرچ آپشن کا استعمال کرتے ہوئے چیٹ میں موصول یا بھیجی گئی کسی بھی دستاویز کو تلاش کرنے میں بھی مدد دے گا۔ فیچرجلد ہی بیٹا ٹیسٹنگ کے لیے جاری کیا جائے گا۔

4. View Once آپشن کے بھیجے گئے پیغامات میں اسکرین شاٹ ممکن نہں ہوگا

واٹس ایپ آخر کار صارفین کے لیے انتہائی ضروری فیچر متعارف کروا رہا ہے۔ سیکورٹی کو بہتر بنانے اور صارف کی پرائیویسی کو بڑھانے کے لیے، پلیٹ فارم اب صارفین کو تمام میڈیا "View Once” تصاویر اور ویڈیوز کے اسکرین شاٹس لینے سے روک دے گا۔ فیچر فی الحال کچھ اینڈرائیڈ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے اور امید ہے کہ جلد ہی سب کے لیے رول آؤٹ ہو جائے گی۔

5. واٹس ایپ پریمیم WhatsApp Premium سبسکرپشن

 واٹس ایپ بزنس کے لیے ایک نیا WhatsApp Premium پریمیم سبسکرپشن پلان تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔  WhatsApp Premium ایک اختیاری منصوبہ ہے جو منتخب کاروباری اکاؤنٹس کے لیے دستیاب ہے۔ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے منتخب بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ بیٹا صارفین واٹس ایپ سیٹنگز میں جا کر بزنس کے لیے واٹس ایپ پریمیم فیچر کو فعال کر سکتے ہیں۔

یہ نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آ ئندہ چند دن یا ہفتوں میں سب کو دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ واٹس ایپ کے مطابق واٹس ایپ سے صارفین اوسطاً روزانہ 7 ارب وائس میسجز بھیجتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ واٹس ایپ ایپلی کیشن نے ہمیشہ اعلان کیا ہے کہ اس کا مقصد صارفین کو زیادہ سے زیادہ حد تک مطمئن کرنا ہے، خاص طور پر اسے ٹیلیگرام ایپلی کیشن سے ملنے والے سخت ٹکر کے بعد کمپنی نے صارفین کو واٹس ایپ سے جڑے رکھنے کی ہرممکن کوشش کی ہے۔خیال رہے کہ یہ تمام فیچرس ٹیلی گرام اپلی کیشن میں کئی سالوں سے رائج ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button