نئی دہلی ، 19جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)ہندوستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں لگانے کا ریکارڈ وراٹ کوہلی کے پاس ہیں۔ وراٹ کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک 7 ڈبل سنچریاں بنا چکے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور 254 ناٹ آؤٹ رہا ہے۔ کوہلی کے رنز کی بات کریں تو وہ اب تک 110 ٹیسٹ میچوں میں 8555 رنز بنا چکے ہیں۔ کوہلی اب بھی ٹیم انڈیا کے رکن ہیں۔ دوسرے نمبر پر وریندر سہواگ کا نام آتا ہے۔ سہواگ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں کل 6 ڈبل سنچریاں اسکور کی ہیں۔ انہوں نے 103 میچوں میں 49 کی اوسط سے 8503 رنز بنائے ہیں۔ وریندر سہواگ اور کرونا نائر واحد ہندوستانی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری بنائی ہے۔سہواگ کا ٹیسٹ میں سب سے زیادہ اسکور 319 ہے۔ سہواگ نے سال 2013 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔
تیسرے نمبر پر نام آتا ہے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کا۔ سچن نے اپنے کیریئر میں کل 6 ڈبل سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔ سہواگ سے زیادہ میچ کھیلنے کی وجہ سے ہم نے انہیں تیسرے نمبر پر رکھا ہے۔ سچن تنڈولکر کا سب سے زیادہ اسکور 248 ناٹ آؤٹ رہا ہے۔سچن تندولکر سال 2013 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ راہل دراوڈ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔راہل دراوڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ڈبل سنچریاں اسکور کی ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور 270 رہا ہے۔ رنز کی بات کریں تو دراوڈ نے 163 ٹیسٹ میچوں میں 13265 رنز بنائے ہیں۔ وہ سال 2012 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔پانچویں نمبر پر سنیل گواسکر ہیں جنہوں نے 4 ڈبل سنچریاں اسکور کی ہیں۔ صرف 16 سال کے کیریئر میں انہوں نے ٹیسٹ میں 10,000 سے زیادہ رنز بنائے۔ گواسکر نے 125 ٹیسٹ میچوں میں کل 10122 رنز بنائے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور 236 ناٹ آؤٹ رہا ہے۔ گواسکر سال 1987 میں بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ چکے ہیں۔



