وہ’آپ آم کیسے کھاتے ہیں‘ جیسے سوالات کے عادی آپ مہنگائی پر کیسے بحث کریں گے؟پرینکاگاندھی کامودی پرطنز
نئی دہلی31جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کی جنرل سکریٹری اور یوپی کی انچارج پرینکا #گاندھی واڈرا نے ایک بار پھر وزیراعظم پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ وزیراعظم #پارلیمنٹ میں مہنگائی جیسے عام #آدمی کے مسئلے پر بھی بات کرنے سے ڈرتے ہیں۔ مہنگائی سے متعلق تراشے شیئرکرتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیاہے کہ وہ’ آپ آم کیسے کھاتے ہیں‘جیسے سوالات کے عادی ہیں ، اس لیے بڑھتی ہوئی مہنگائی جیسے عام لوگوں کو پریشان کرنے والے پارلیمنٹ کے سوالات پر بحث کرنے سے ڈرتے ہیں۔
#وزیر کے شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے دوران مونگ پھلی کے تیل کی اوسط ماہانہ خوردہ #قیمت میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 19.24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سرسوں کے تیل میں 39.03 فیصد ، سبزیوں میں 46.01 فیصد ، سویا آئل 48.07 فیصد ، #سورج مکھی کا #تیل 51.62 فیصد اور پام آئل میں 44.42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار 27 جولائی 2021 کے ہیں۔



