قومی خبریں

امریندر سنگھ کی جگہ آپ کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا رہے ہیں ! راہل گاندھی کے بتاتے ہی روپڑے تھے چرنجیت چننی

نئی دہلی، 17 اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)چرنجیت سنگھ چننی (Charanjit Channi) کو کانگریس پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ بنا رہی ہے، یہ خبر انہیں راہل گاندھی نے فون پر دی۔ کانگریس کے سابق صدر نے ہفتہ کو اس کال کی وضاحت کی۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں راہل نے کہا کہ جب انہوں نے چننی سے کہا کہ وہ اگلے وزیراعلیٰ ہوں گے تو وہ رو پڑے،چنی کو یقین نہیں ہورہا تھا۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group.

راہل کے مطابق چننی نے کہا کہ وہ یقین نہیں کر سکتے کہ ایک پسماندہ پس منظر سے آنے والے دلت کو وزیراعلیٰ مقرر کیا جا رہا ہے۔سی ڈبلیو سی میں راہل کو ایک بار پھر پارٹی کا صدر بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ راہل نے اس مطالبے کا نہایت درمیانہ جواب دیا۔

تاہم انہوں نے یہ ضرور بتایا ہے کہ وہ پارٹی میں کون سی چیزیں چاہتے ہیں اور اگر سب مل کر چلیں تو یہ آسان ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدیداروں کے درمیان اظہاررائے کی اجازت ہونی چاہیے۔چننی کی کہانی بیان کرنے کے بعد راہل نے کہا کہ لوگوں کے ذہنوں میں ذات کولے کر باتیں چلتی ہیں اور اسے قبول کرنا مشکل ہے۔

کئی اور واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے راہل نے کہا کہ وہ اچھوت پر یقین نہیں رکھتے اور کسی مجبور، مظلوم کی بات نہیں سنی جا رہی، انہیں دبایا جا رہا ہے۔ سی ڈبلیو سی کے ایک رکن کے مطابق راہل نے کہا کہ وہ اخلاق کے واقعے کے دوران ان کے گاؤں کا دورہ کرنا چاہتے تھے کیونکہ اس جرم نے انہیں ہلا کر رکھ دیا تھا لیکن کچھ کے خیالات مختلف تھے۔

راہل نے کہا کہ جن غریبوں اور لاچاروں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، انہیں اپنی شناخت کو ایک طرف رکھ کر ان کی مدد کی جانی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button