بین الاقوامی خبریں

اسرائیل میں کرونا کے 35 مریض ہلاک،3208نئے کیسز کی تصدیق

مقبوضہ بیت المقدس ، 29ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 35 مریض دم توڑ گئے جب کہ 3208 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی علاقوں میں کرونا کے لیے جانے والے ٹیسٹوں میں فعال کیسز کا تناسب 4.26 فی صد رہا۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group.

اسرائیل میں اب تک کرونا کے کل متاثرین کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 188 ہوچکے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 7 ہزار 684 تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت اسرائیل میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 57 ہزار 724 ہے۔اسرائیل میں اس وقت کرونا کے 671مریضوں کی حالت خطرناک ہے جب کہ 222 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button