بین الاقوامی خبریں

سوڈان میں تین کروڑ جنگ زدہ لوگوں کو امداد کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ

33 لاکھ سوڈانی شہریوں کو سوڈان کی سرحدوں سے باہر فرار ہونا پڑا

جنیوا ، 7جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان میں تین کروڑ سے زائد جنگ زدہ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ ان جنگ زدہ شہریوں کی نصف سے زیادہ تعداد بچوں پر مشتمل ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کی طرف سے پیر کے روز کہی گئی ہے۔خیال رہے سوڈان میں پچھلے 20 ماہ سے سرکاری فوج اور پیرا ملٹری فورسز ‘ریپڈ سیکیورٹی فورس’ کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ دونوں طرف کی فورسز میں عوام بٹ کر رہ گئے ہیں۔ تاہم جاری لڑائی میں کمی کی علامات نہیں ہیں۔اقوام متحدہ نے سوڈان کے ان جنگ زدہ لوگوں کے لیے 4.2 ارب ڈالر کی امداد کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت سوڈان کی کل آبادی 30.4 ملین ہے۔ جبکہ اس میں سے پورے سوڈان میں 20.9 ملین لوگ جنگ سے متاثرہ ہو کر امداد کے حقدار ہیں۔اقوام متحدہ نے اس صورتحال کو غیر معمولی انسانی المیہ قرار دیا ہے۔واضح رہے یہ جنگ اپریل 2023 میں شروع ہوئی تھی۔ جس کی وجہ سے سوڈان اب قحط کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔دونوں طرف کے ہزاروں لوگ اس آپس کی جنگ میں مارے جا چکے ہیں۔ 80 لاکھ شہریوں کو ملک کے اندر ہی ایک جگہ سے دوسری جگہ پر نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔ جبکہ 27 لاکھ سوڈانی جنگ سے پہلے ہی نقل مکانی کر کے اپنے گھروں سے بے گھر تھے۔

اس طرح سوڈان اندرونی طور پر نقل مکانی کی سب سے بڑی تعداد کا سامنا کرنے والا ملک بن چکا ہے اور بیگھر لوگوں کا یہ بڑا بحران سوڈان کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔مزید یہ کہ 33 لاکھ سوڈانی شہریوں کو سوڈان کی سرحدوں سے باہر فرار ہونا پڑا ہے۔ جو کہ اس طرح جنگ سے پہلے کے ماحول کی آبادی کا چوتھا حصہ بے گھری اور نقل مکانی کا شکار ہے۔اقوام متحدہ نے سوڈان کے 5 مختلف علاقوں میں پہلے ہی قحط کا اعلان کر رکھا ہے۔ جبکہ اگلے ماہ مئی تک مذید 5 علاقوں کو قحط زدہ قرار دیے جانے کا خدشہ ہے۔ کیونکہ اس وقت تقریباً 81 لاکھ سوڈانی خانہ جنگی کی صورتحال میں بدترین بھوک اور افلاس کا سامنا کر رہے ہیں۔سوڈان کی حکومت کی وفادار فوج اس امر کی تردید کرتی ہے کہ سوڈان میں کسی قسم کے قحط کا خطرہ ہے۔ جبکہ بین الاقوامی امدادی ادارے اس امر کی شکایت کرتے ہیں کہ حکومت نے دفتری اور تکنیکی نوعیت کی ایسی رکاوٹیں پیدا کر رکھی ہیں جن کی وجہ سے ان علاقوں میں امدادی اداروں کا پہنچنا مشکل ہے۔

دوسری جانب سوڈان کی فوج اور اس سے لڑنے والی ‘آر ایس ایف’ دونوں ایک دوسرے پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ تاکہ ایک دوسرے کے حامی لوگوں کو بھوک سے مارا جا سکے۔اقوام متحدہ نے انسانی بنیادوں پر مشرقی آفریقہ کے اس ملک کے لوگوں کے لیے ضروری فنڈز کا 1/4 حصہ اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے۔ تاہم عام طور پر دنیا کے لوگ سوڈان کی اس جنگ کو بھولے ہوئے ہیں جو عام سوڈانی شہریوں کے لیے وسیع پیمانے پر ہولناکیوں کا باعث ہے۔ جبکہ دنیا کے زیادہ تر لوگوں کی توجہ یوکرین اور مشرق وسطیٰ کے تنازعات کی طرف ہے اور یہ معاملہ زیادہ تر لوگوں کی آنکھوں سے اوجھل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button